• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زرین خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

شائع December 13, 2018
بولی وڈ اداکارہ زرین خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ زرین خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارت میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ زریں خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست گوا میں سڑک پر ہونے والے ایک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا، اس وقت یہ واضع نہیں ہوا تھا کہ اس حادثے کی وجوہات کیا ہیں۔

تاہم اب رپورٹ سامنے آئی ہیں کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت، بولی وڈ اداکارہ کی گاڑی سے ٹکڑ لگنے کے نتیجے میں ہوئی۔

مزید پڑھیں: زرین خان ہر رات ایک ہارر فلم دیکھتی ہیں

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان کی بولی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے ٹکڑ ہوئی، جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تاہم اب تک پولیس نے اس واقع کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ زرین خان نے بولی وڈ میں 2010 کی فلم ’ویر‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا۔

اس فلم میں ان کے ساتھ سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

البتہ زرین خان کو اپنے آئٹم سانگ ’کیریکٹر ڈھیلا‘ کے بعد شہرت ملی۔

یہ بھی پڑھیں: زرین خان کا قابل اعتراض میسج بھیجنے پر مینجر کے خلاف مقدمہ

یہ گانا بھی سلمان خان کی 2011 کی فلم ’ریڈی‘ کے لیے فلمایا گیا تھا۔

زرین خان آخری مرتبہ 2018 کی فلم ’1921‘ میں اداکارہ کرن کندرہ کے ہمراہ کام کرتی نظر آئیں تھی، اس فلم کی ہدایات وکرم بھٹ نے دی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں زرین خان نے اپنے قابل اعتراض میسج بھیجنے پر اپنے مینجر کے خلاف مقدمہ بھی دائر کرایا تھا۔

مینجر کی جانب سے نازیبا پیغامات موصول ہونے اور دھمکیاں ملنے کے بعد اداکارہ نے انہیں نوکری سے بھی فارغ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024