• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مصالحت نہیں ہوگی، یورپی یونین کا برطانیہ کو واضح پیغام

شائع December 12, 2018
برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے — فائل فوٹو
برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے — فائل فوٹو

برسلز: یورپی یونین نے برطانیہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے معاہدے میں وضاحت دیں گے، یقین دہانی کروائیں گے لیکن دوبارہ مصالحت نہیں ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کے سربراہ جین کلاؤڈے جنکر نے واضح طور پر کہا ہے کہ بریگزٹ معاہدے میں اب دوبارہ مصالحت کی گنجائش نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے میں وضاحت دینے اور یقین دہانی کروانے سے متعلق گنجائش موجود ہے۔

مزید پڑھیں: یورپین یونین کی برطانیہ کے بریگزٹ معاہدے کی توثیق

یورپی یوین ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی قانونی مشیر نے جن نکات کو اٹھایا ہے اس کی جانچ کی جارہی ہے کہ کیا ان کو دیکھنا چاہیے یا نہیں دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ابھی اس معاملے میں کیا ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

یورپی یونین کے سربراہی تنظیم کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاملے میں مصالحت نہیں کی جائے گی، جبکہ ہم برطانیہ کی توثیق پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے پھر ریفرنڈم کا مطالبہ

یاد رہے کہ برلن میں جرمن چانسلر انجیلا مارکیل سے ملاقات سے قبل برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے نے دی ہیگ میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے سے ملاقات کی تھی۔

علاوہ ازیں تھریسا مے اپنے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے برطانوی قانون سازوں کو اپنے حق میں کرنے لیے متحرک ہیں۔

یورپ روانگی سے قبل تھریسا مے نے ناراض پارلمیانی رہنماؤں سے کہا تھا کہ ’میں مزید یقین دہانی حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024