• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یوسف بیگ مرزا بھی وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا تعینات

شائع December 12, 2018
یوسف بیگ مرزا فی الوقت ایک نجی ٹی وی چینل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔—فوٹو بشکریہ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ
یوسف بیگ مرزا فی الوقت ایک نجی ٹی وی چینل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔—فوٹو بشکریہ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی میڈیا ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوسف بیگ مرزا کو معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ (میڈیا) مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ یوسف بیگ مرزا فی الوقت ایک نجی ٹی وی چینل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’وزیراعظم عمران خان یوسف بیگ مرزا کو اپنا معاونِ خصوصی برائے ذرائع ابلاغ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، جس کا اطلاق 7 دسمبر 2018 سے ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کے سابق عہدیدار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مقرر

یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا نوٹفکیشن—فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا نوٹفکیشن—فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ’ان کی تعیناتی اعزازی حیثیت کی ہے جس کے لیے انہیں تنخواہ نہیں دی جائے گی البتہ وہ مراعات سے استفادہ کرسکیں گے'۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ذرائع ابلاغ افتخار درانی کے ہوتے ہوئے یوسف بیگ مرزا کی غیر متوقع تعیناتی نے پارٹی کے کچھ وزرا کو بھی حیران کردیا۔

اس حوالے سے حکمراں جماعت کے اراکین سمیت وزرا تک کو علم نہیں تھا کہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری اور افتخار درانی کے ہوتے ہوئے تعینات ہونے والے نئے معاون خصوصی کو یوسف بیگ مرزا کو کون سی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: زلفی بخاری وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر

خیال رہے کہ یوسف بیگ مرزا اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدور جنرل (ر) پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دورِ حکومت میں سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔


یہ خبر 12 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024