• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وہ شادی جس میں بیونسے، ہلیری اور سلمان خان جیسے لوگ فروخت ہوئے

شائع December 11, 2018
ایشا امبانی خصوصی مہمانوں کو کھانا دیتے ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
ایشا امبانی خصوصی مہمانوں کو کھانا دیتے ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

ویسے تو بھارت میں رواں برس سونم کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکاراؤں نے بھی شادی کی اور انہوں نے بھی شادی میں 200 سے 450 کروڑ روپے تک خرچہ کیا۔

لیکن اب بھارت کے امیر ترین اور دنیا کے 19 ویں امیر ترین شخص مکیش امبانی کی 27 سالہ بیٹی ایشا امبانی کی 33 سالہ ارب پتی آنند پیرا مل سے 12 دسمبر کو ہو رہی ہے۔

یہ شادی بھارت سمیت دنیا بھر کے لیے اس لیے اہم ہے، کیوں کہ اس میں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس شادی میں مجموعی طور پر کتنا خرچ کیا جائے گا۔

نیتا اور ایشا امبانی ہلیری کلنٹن کے ہمراہ—فوٹو: انسٹاگرام
نیتا اور ایشا امبانی ہلیری کلنٹن کے ہمراہ—فوٹو: انسٹاگرام

فوربز کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی دولت تقریبا 50 کھرب روپے ہے۔

مکیش امبانی ممبئی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جس گھر میں رہتے ہیں، وہ 27 منزلہ ہے اور اسے برطانیہ کے شاہی محل ’بیکنگھم پیلس‘ کے بعد دنیا کا دوسرا مہنگا ترین گھر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

کھرب پتی شخص کی جواں سالہ بیٹی کی شادی کے لیے دنیا بھر سے 600 ایسے افراد شرکت کریں گے، جو نہ صرف دنیا کی معروف شخصیات ہیں، بلکہ وہ دولت میں بھی کسی سے کم نہیں۔

View this post on Instagram

Last night in Udaipur!!!!

A post shared by Mickey Contractor (@mickeycontractor) on

ایشا امبانی کی شادی کی تقریبات 9 دسمبر سے بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں شروع ہو چکی ہیں، جس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس شادی میں دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو ادے پور لانے کے لیے 100 خصوصی چارٹرڈ طیاروں کو بک کیا گیا۔

بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی کھرب پتی شخص کی بیٹی کی شادی پر تبصرے جاری ہیں اور لوگ اس شادی پر ہونے والے خرچ اور پیسوں کی خاطر فروخت ہونے والی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مکیش امبانی نے بیٹی کی شادی کے موقع پر 51 ہزار غریب افراد کو 4 دن تک 3 دن کا کھانا فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا ہے۔

ٹوئٹر پر لوگوں نے مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر ہونے والے خرچ اور اس میں شرکت کرنے والی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ایشا امبانی کی شادی کی تقریبات میں ایشا امبانی کے بھائی اور بھابھی کے ساتھ ڈانس کرتے سلمان خان کی ویڈیو شیئر کرتے دبنگ ہیرو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کھرب پتی شخص کے بیٹے کے پیچھے بیک سپورٹ ڈانسر کے طور پر ڈانس کر رہے ہیں۔ صارف نے ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مکیش امبانی پیسوں سے سلمان خان کو پیچھے بھی لے جاسکتے ہیں۔

اسی طرح سونیا مریم نامی صارف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ امریکی گلوکارہ بیونسے جنہوں نے مداحوں کے لیے بھارت آنے سے منع کردیا تھا، اب وہی پیسوں کی خاطر ہندوستان پرفارمنس کرنے آئیں۔

کھرب پتی شخص کی بیٹی کی شادی میں پرفارمنس کرنے پر دیگر صارفین نے بھی بیونسے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات ہیں کہ بیونسے نے ادے پور میں اتوار کی شب کو ہونے والی تقریب میں کم سے کم تین گانوں پر پرفارمنس کی۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ انہیں پرفارمنس کے 15 کروڑ روپے دیے جائیں گے، تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں اس سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہوگا۔

اسی طرح کھرب پتی شخص کی شادی میں بولی وڈ کی کئی سپر اسٹارز اداکارائیں بھی اپنے اختلافات بھلا کر ایک ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دیں۔

یہی نہیں بلکہ اداکار بھی ایک دوسرے کے اختلافات بھلا کر ایک ہی چھت تلے ایک ہی گانے پر ناچتے نظر آئے۔

کھرب پتی شخص کی شادی میں ایک سے بڑھ کر ایک اداکار اور اداکارہ کو ایک ساتھ دیکھر کر ایک صارف نے یہ بک گئی ہے گورمنٹ سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ ’یہ بک گیا ہے بولی وڈ‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024