• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

آگاہی ایوارڈز 2018، ڈان کے 11 صحافیوں کے نام اعزاز

شائع December 10, 2018
ایوارڈز کے لیے رواں برس 2ہزار سے زائد انٹریز ہوئی تھیں — فوٹو: بشکریہ آگاہی ایوارڈز
ایوارڈز کے لیے رواں برس 2ہزار سے زائد انٹریز ہوئی تھیں — فوٹو: بشکریہ آگاہی ایوارڈز

اسلام آباد: سالانہ آگاہی ایوارڈز 2018 میں 40 سے زائد شعبہ جات میں پاکستان کے صحافیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر اعزازت دیئے گئے۔

2018 میں آگاہی ایوارڈز میں ڈان میڈیا گروپ کے صحافی سب سے زیادہ ایوارڈز لینے میں کامیاب ہوئے، روزنامہ ڈان (اخبار)، ہیرالڈ (میگزین) اور ڈان ڈاٹ کام (ویب سائٹ) کو 11 مختلف شعبوں میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں : ڈان گروپ سے وابستہ صحافیوں کے لیے 10 ’ آگاہی ایوارڈز‘

روزنامہ ڈان کی رپورٹر شازیہ حسن کو اسپورٹس اور انفوٹینمنٹ، مبارک زیب خان کو مسابقت (Competitiveness) اور پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC)، ذوفین ابراہیم کو توانائی (Energy) جبکہ ہیرالڈ (میگزین) کی سائرہ زیدی، غلام دستگیر اور رضوان صفدر کو جمہوریت 2018 پر لکھی گئی تحریر پر ایوارڈز دیئے گئے۔

منتظر ایوب اور کامران نفیس کی ایوارڈ حاصل کرنے والی ویڈیو

ڈان کی ڈیجیٹل ڈیسک پر کام کرنے والے صحافی بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے، ڈان ڈاٹ کام کے عادل عزیز خانزادہ چوتھے صنعتی انقلاب پر لکھی گئی رپورٹ (نیا صنعتی انقلاب کیا تبدیلی لائے گا؟) پر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، اسی طرح منتظر ایوب اور کامران نفیس کو ویڈیو جرنلزم کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا، جبکہ ڈان کی اردو ویب سائٹ (Dawnnews.tv) کے مینجنگ ایڈیٹر وقار محمد خان کو بہادر خاتون صاحبہ رانی کے حوالے سے لکھی گئی رپورٹ (باہمت خاتون کی کہانی: بھیک مانگنے سے اپنے کاروبار تک) پر ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈان میڈیا گروپ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

آگاہی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 2018 میں ملک بھر سے 40 شعبوں میں 2 ہزار سے زائد انٹریز موصول ہوئی تھیں، جن میں پرنٹ (اخبارات)، ٹی وی، ریڈیو اور آن لائن میڈیا (ویب سائٹس) شامل تھیں۔

پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے دیگر اداروں سے وابستہ کئی صحافی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  • رمشا جہانگیر — ٹیکنالوجی ریویو — صحت
  • ذیشان انور — ہم ٹی وی — انسداد بدعنوانی
  • جویریہ حنا — جیو نیوز — مشترکہ قدر کی تخلیق
  • کفایت علی — 92نیوز — ماحولیات، سیاحت و ثقافت
  • محمد عاطف شیخ — ایکسپریس نیوز — زراعت
  • ڈاکٹر عرفان احمد بیگ — ایکسپریس نیوز — معیشت
  • فیاض احمد — سماء ٹی وی — تعلیم
  • محمد عاطف شیخ — ایکسپریس نیوز — ذرائع ابلاغ کی اخلاقیات
  • زاہد جان — خیبر نیوز — انتہاپسندی و دہشت گردی
  • روبا عروج — نیو نیوز — شناخت
  • سید بابر علی — ایکسپریس نیوز — واٹر اسٹیورڈشپ
  • ارشد یوسفزئی — دی نیوز — ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن
  • عمیر سہیل — پاکستان ٹوڈے — کارپوریٹ سماجی ذمہ داری
  • منہاج گل محمد — دی بلوچستان پوائنٹ — انسانی حقوق
  • فاروق بلوچ — پاکستان ٹوڈے — ایز آف ڈوئنگ بزنس
  • خان شہرام یوسفزئی — دی نیوز — موسمیاتی تبدیلی
  • ولید طارق — نیوز لائن میگزین — خارجہ پالیسی
  • ارسلان صادق — فورسائٹ اینڈ فیوچرز
  • عمیر سہیل — پاکستان ٹوڈے — انوویٹوجرنل ازم
  • زاہد گشکوری — دی نیوز — اوپن گورنمنٹ
  • یوسف عجب بلوچ — دی بلوچستان پوائنٹ — SRHR
  • ظل ہما — ڈیلی ٹائمز — SDG
  • عدنان عامر — بلوچستان وائسسز — ڈیٹا جرنلزم
  • وصال یوسفزئی — فرنٹئر پوسٹ — قانون کی حکمرانی
  • محمد اسد چوہدری — ڈیلی ٹائمز — پبلک فائنانس مینجمنٹ
  • ماجد نظامی — روزنامہ جنگ — تنازع (Conflict)
  • احتشام الحق — روزنامہ جنگ — حکمرانی
  • ڈاکٹر شازیہ عاصم — ایکسپریس ٹربیون — غذائیت اور بھوک
  • مدثر شاہ — پولیس ریفارمز
  • شجاعت علی — ڈی بی ٹی وی — سیاسی کارٹون
  • محمد سلمان خان — ایکسپریس ٹربیون — فوٹو جرنلزم

یہ بھی پڑھیں : ڈان گروپ سے وابستہ صحافیوں کیلئے مزید 5 ایوارڈز

علاوہ ازیں اے آروائی نیوز سے وابستہ ارشد شریف اور جی این این کی عائشہ بخش کو حالات حاضرہ کے پروگرام کی میزبانی کے عوامی پسندیدگی ایوارڈ دیئے گئے۔

واضح رہے کہ آگاہی ایوارڈز کا آغاز 2012ء میں کیا گیا تھا، یہ پہلے ایوارڈز ہیں جو 40 سے زائد شعبوں میں بہترین صحافیوں کو پیش کیے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024