• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: ہم کاروبار، سرمایہ کاری کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم

شائع December 9, 2018 اپ ڈیٹ December 10, 2018
—فوٹو:پی ٹی آئی ٹویٹر
—فوٹو:پی ٹی آئی ٹویٹر

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے چیئرمین سلیمان مہدی کی سربراہی میں عہدیداران اور اسٹاک بروکرز کے وفد اور کاروباری شخصیات کو یقین دلایا کہ حکومت کاروبار اور سرماریہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتی ہے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں کاروباری شخصیات نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پی ایس ایکس کے وفد کو کہاکہ حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے، کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں اور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کے پاس اس لیے آیا ہوں کے آپ ہمیں تجاویز دیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع اور صلاحیت ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے وفد نے اپنی پہلی ملاقات میں عمران خان کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد اور ملک میں مالی استحکام اور چھی کار کردگی پر حکومت کی مالیاتی ٹیم کی تعریف کی۔

وفد نے وزیر اعظم کو اسٹاک بروکرز اور اسٹاک مارکیٹ سے متعلق دیگر امور سے آگاہ کیا اور مالیاتی استحکام کے لے تجاویز بھی پیش کیں جن میں سے بیشتر تجاویز کو منظور کرنے کا عندیہ دیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے وفد کی طرف سےحکومت کی مالیاتی پالیسی پر مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی گئی۔

وزیراعظم اور کاروباری شخصیات کی ملاقات کے دوران ٹیکس بیس کو بڑھانے، اسٹاک مارکیٹس میں آئی تی کے استعمال، غیر قانونی ادائیگیوں کی روک تھام پر اتفاق کیا گیا۔

کراچی کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر مملکت حماد اظہر، مشیر وزیر اعظم ڈاکٹرعشرت حسین، وزیر اعظم کے خصوصی معاون نعیم الحق اور افتخار درانی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی جس میں معروف صنعت کار سراج قاسم تیلی، طاہر خالق، ہارون آگر، شمیم فرپو، جنید اسمعیل ماکدہ اور دیگر شامل تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے تو گورنر عمران اسمٰعیل نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کراچی کے معاملات کے علاوہ سیاسی صورت حال اور ترقیاقی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ٹویٹر میں جاری بیان کےمطابق وزیراعظم سے کراچی کی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم نے ٹریڈرز ایسوسی ایشن سے بھی ملے جہاں ان کو درپیش مسائل پر بات کی گئی، وزیرخزانہ اسد عمر اور دیگر وزرا بھی ملاقات میں موجود تھے’۔

وزیراعظم عمران خان کراچی کے اہم ترین معاملات پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت بھی کریں گے۔

وزیراعظم کی کراچی میں گورنر سندھ، کاروباری شخصیات و دیگر اعلی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ دیگر مصروفیات بھی ہوں گی اور انہیں کراچی کے ترقیاتی کاموں، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور دیگر امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024