• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

محمد حفیظ لاہور قلندرز کے نئے کپتان مقرر

شائع December 9, 2018 اپ ڈیٹ December 13, 2018
—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر
—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کو لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کپتان مقرر کر دیا۔

پی ایس ایل کی جانب سی کی گئی ایک ٹویٹ کے ذریعے محمد حفیظ کو کپتان بنانے کا اعلان سامنے آیا۔

ٹویٹر میں جاری کی گئی تصویر میں لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد ٹیم کے نئے کپتان کو 8 نمبر کی جرسی پیش کررہے ہیں۔

پی ایس ایل کی جانب سے محمد حفیظ کو پی ایس ایل2019 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ‘قلندرز کے نئے کپتان کو جرسی پیش کی جارہی ہے’۔

محمد حفیظ نے جوابی ٹویٹ میں لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور قلندر کے نئے کپتان کا کہنا تھا کہ ‘رانا برادرز اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے پی ایس ایل 2019 میں اپنی ٹیم کی قیادت کا اعزاز بخشا’۔

بہتر نتائج کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ‘ان شااللہ ہم تمام مل کر اس سیزن میں مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے اور اپنے مداحوں کو خوش کریں گے’۔

یاد رہے کہ محمد حفیط پی ایس ایل کے ابتدائی 3 ٹورنامنٹس میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے تھے جہاں ان کی موجودگی میں پشاور زلمی نے دوسرے سیزن میں چمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے ڈرافٹنگ سے قبل پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹیموں کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کے آخری ٹیسٹ کےدوران ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024