• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکی صدر نے جنرل مارک میلے کو نیا آرمی چیف نامزد کردیا

شائع December 9, 2018
جنرل مارک میلے — فائل فوٹو
جنرل مارک میلے — فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا تجربہ رکھنے والے جنرل مارک میلے کو ملک کی افواج کا نیا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا۔

نئے چیف، جنرل جوزیف ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر نے مذکورہ اہم اعلان کے لیے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی اثر و رسوخ پر پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی امریکی جنرل کی 'کوشش'

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ امریکی آرمی کے چیفس آف اسٹاف، فور اسٹار جنرل مارک میلے کو چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کررہا ہوں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'وہ ریٹائر ہونے والے جنرل جیوئے ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے'۔

خیال رہے کہ ان کی نامزدگی کے حوالے سے امریکی سینیٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

جنرل مارک میلے کو افغانستان اور عراق کی جنگ کا تجربہ حاصل ہے اور وہ اگست 2015 سے امریکی فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بہتر تعلقات کیلئے امریکی خواہش کے مطابق کام کرنا ہوگا‘

جنرل ڈانفورڈ کو سابق امریکی صدر باراک اوباما نے جوائنٹ چیفس کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اور ابتدا میں اس عہدے پر انہوں نے 2 سال گزارے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے 2017 میں نامزد کیا تھا۔


یہ رپورٹ 9 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024