• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گولی سے کھیلتی لڑکی اور قلفی کا مزہ لیتا’لال کبوتر‘ کا پولیس والا

شائع December 8, 2018
لال کبوتر میں پہلی بار منشا پاشا اور احمد علی اکبر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں—اسکرین شاٹ
لال کبوتر میں پہلی بار منشا پاشا اور احمد علی اکبر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں—اسکرین شاٹ

کراچی کے حالات و واقعات اور مصروف زندگی پر اگرچہ متعدد فلمیں بنائی جا چکی ہیں، تاہم حالیہ سالوں میں ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’نامعلوم افراد‘ نے پرانی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

’نا معلوم افراد‘ کی کامیابی کے بعد اگرچہ اس کا سیکوئل بھی بنایا گیا، تاہم سیکوئل میں کراچی کو کم دکھایا گیا، اسی طرح حالیہ سالوں میں دیگر فلمیں بھی کراچی میں بنائی گئیں، تاہم کوئی فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

اور اب کراچی کی صورتحال کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی ایک اور ایکشن کامیڈی فلم ’لال کبوتر‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ فلم کو دیکھ کر لوگ ایک بار پھر کراچی کے سحر میں ڈوب جائیں گے۔

فلم ساز کمال خان کی ’لال کبوتر‘ کے ایک منٹ دورانیے کے ٹیزر میں کراچی کے مناظر کو دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزر میں صرف ایک ہی ڈائیلاگ دے کر کمال کیا گیا۔

ٹیزر میں منشا پاشا گولی سے کھیلتی نظر آئیں—اسکرین شاٹ
ٹیزر میں منشا پاشا گولی سے کھیلتی نظر آئیں—اسکرین شاٹ

ٹیزر میں اگرچہ اداکارہ منشا پاشا اور احمد علی اکبر کو بھی دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزر میں ڈائلاگس کے بجائے مناظر کو دے کر شائقین کے تجسس کو بڑھایا گیا ہے۔

لال کبوتر کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: فیس بک
لال کبوتر کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: فیس بک

ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں نہ صرف مار دھاڑ اور کامیڈی ہوگی بلکہ ایکشن اور بھرم بازیاں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

ٹیزر میں پولیس والا قلفی کے مزے لیتے نظر آتا ہے—اسکرین شاٹ
ٹیزر میں پولیس والا قلفی کے مزے لیتے نظر آتا ہے—اسکرین شاٹ

ٹیزر کے آغاز میں ہی منشا پاشا کو پستول کی گولی سے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ ٹیزر میں ایک پولیس والے کو ٹھنڈی قلفی کو مزے سے کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں دیگر کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ٹیزر میں دیگر کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ٹیزر میں کراچی کی پرانی اور خستہ عمارتوں اور سڑکوں کو دکھانے سمیت دیگر کرداروں کو بھی مسائل میں الجھتے اور انہیں حل کرتے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں اگرچہ فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم بتایا گیا کہ فلم کو آئندہ برس ہی ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024