• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنا کردار ادا نہیں کررہی، ایران

شائع December 8, 2018
ایرانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تہران میں منعقدہ اسپیکرز کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا—فوٹو قومی اسمبلی میڈیا ڈپارٹمنٹ
ایرانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تہران میں منعقدہ اسپیکرز کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا—فوٹو قومی اسمبلی میڈیا ڈپارٹمنٹ

ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کی غیرقانونی پابندیوں کو دیکھ کر ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہی.

علی لاریجانی نے تہران میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور روس کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نہیں ہیں۔

انہوں نے اس کانفرنس میں 6 ملکوں کے اسپیکروں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے انعقاد کی ایک وجہ سلامتی کونسل کا اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنا ہے۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی پارلیمانی وفد کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا دورہ

ملاقات میں اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ اسلامی روایت، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان اپنے ہمسایہ برادر اسلامی و دیگردوست ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کرنا ہو گا اور خطے کے امن اور سلامتی کو بہتر بنانے، علاقائی ترقی اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے خطے کے تمام ممالک کو خصوصی اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے ملکوں کی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرز کانفرنس جیسے اہم پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں اپنے خطے کے معاشی استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر خارجہ

انہوں نے خطے کے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی خطے کی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرنا ہوں گی۔

ملاقات میں ایرانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تہران میں منعقدہ اسپیکرز کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی پاکستان کو چاہ بہار بندرگاہ منصوبے میں شمولیت کی پیشکش

ایران کے اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں سلامتی، علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایران پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے قریبی روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، دہشت گردی خطے کی ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام، علاقائی ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے تمام ممالک کو پارلیمانی اور سفارتی شعبوں میں مزید تیزی لانا ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024