• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اپنے بچوں کو ہاتھ دھونے کی تربیت کیسے دی جائے؟

شائع January 24, 2019

بچوں کا یہ معمول ہے کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہاتھ لیے گھر میں داخل ہوتا ہے تو ہاتھ دھونا اس کی آخری ترجیح ہوتی ہے اور بڑوں اور بچوں میں یہی تو فرق ہے۔ چنانچہ اب وقت ہے کہ آپ اپنے بچوں کو اچھی طرح ہاتھ دھونا سکھائیں۔

بچوں کے لیے ہاتھ دھونے کی ٹپس

بچے ہر طرح کی گندگی میں ہاتھ ڈالتے ہیں۔ انہیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ جب وہ ایسا کریں تو اس کے بعد انہیں ہاتھ دھونے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ اس دوران لاکھوں جراثیم اکھٹے کرچکے ہوتے ہیں۔ خاص طور پر ہاتھ دھونے کی ضرورت کھانا کھانے سے قبل ہوتی ہے۔ اپنے ہاتھ دھونا بیماریاں پھیلانے اور بچوں کو بیمار پڑنے سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

بیماریوں سے بچاؤ

بچوں کو یہ سمجھانا چاہیے کہ انہیں باقاعدگی سے ہاتھ دھونے چاہیئں کیونکہ وہ دن میں کئی بار اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھوتے ہیں اور یوں ہی انفیکشن ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ آپ کے بچے کو انفیکشن ہوجائے تو پھر پورے گھرانے کو بیمار ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ لیکن اگر بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے اور اچھی طرح دھوئیں تو وہ نزلہ، زکام، ٹھنڈ اور ڈائریا جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ زیادہ وقت اسکول یا ڈے کیئر میں گزارتا ہے تو ان کے ٹیچر سے ہاتھ دھونے کے بارے میں بات کریں۔ گھر سے باہر گروپس میں موجود بچوں کے بیمار پڑنے کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔

ہاتھ کیسے دھوئے جائیں؟

ہاتھوں پر صرف ٹھنڈا پانی ڈال لینا کافی نہیں ہے۔ ہاتھ دھونے کے لیے بہترین طریقہ گرم پانی کا استعمال ہے۔ امریکن ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق صابن استعمال کرکے کم از کم 20 سیکنڈ کے لیے ہاتھ دھونے چاہیئں۔ اپنے بچوں سے کہیں کہ وہ اتنی دیر تک ہاتھ دھوئیں کہ جب تک 'ہیپی برتھ ڈے' ایک مرتبہ گایا جاسکے۔ بچوں کو انگلیوں کے درمیان اور ناخنوں کو کناروں کو بھی اچھی طرح صاف کرنا چاہیے اور پھر تولیے سے ہاتھ سُکھانے چاہیئں۔

ہاتھ کب دھوئیں؟

وہ اوقات جب آپ کو اور آپ کے بچوں کو ہمیشہ ہاتھ دھونے چاہیئں،

  • کھانا پکانے اور کھانے سے قبل،
  • ٹوائلٹ جانے کے بعد،
  • گھر یا صحن کی صفائی کے بعد،
  • اپنے پالتو جانوروں سے کھیلنے کے بعد،
  • کسی بیمار شخص کے پاس جانے اور اس کے پاس سے اٹھنے کے بعد،
  • اپنی ناک صاف کرنے یا پھر اپنے ہاتھوں میں چھینکنے اور کھانسنے کے بعد۔

ہینڈ سینیٹائزر

کبھی کبھی حالات ایسے ہوسکتے ہیں جب بچوں کو اپنے ہاتھ دھونے کی ضرورت ہو مگر پانی تک رسائی حاصل نہ ہو۔ ایسا اینٹی بیکٹیریل ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں جسے پانی کی ضرورت نہ ہو اور وہ جراثیم مارنے میں مؤثر ہو۔ ایسا ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں جو کم از کم 60 فیصد الکوحل ہو۔ اپنے ہاتھوں پر اتنا سینیٹائزر لگائیں کہ وہ مکمل طور پر گیلے ہو جائیں۔ پھر انہیں 25 سیکنڈ تک ملیں یا پھر تب تک جب تک کہ وہ خشک نہ ہوجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024