• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، عامر کی پاکستانی اسکواڈ میں واپسی

شائع December 7, 2018 اپ ڈیٹ December 10, 2018
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے کھیلا جائے گا— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے کھیلا جائے گا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تین میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انضام الحق کی سربراہی میں نیشنل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان

چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا کہ ’جنوبی افریقی ٹیم کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے بہترین اسکواڈ کا انتخاب کیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسکواڈ میں تین اوپنر منتخب کیے گئے ہیں جن میں شان مسعود بھی شامل ہیں جنہیں محمد حفیظ کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ کے بعد منتخب کیا گیا۔

انضام الحق نے بتایا کہ ’ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر فارمینس کے بعد محمد عامر کی واپس خوش آئند ہے اس لیے انہیں بھی اوپنر میں شامل کیا گیا‘۔

مزید پڑھیں: 2018 میں پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی فتح

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان ’اے‘ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اوپنر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

گزشتہ اہم سیریز سے قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے محمد عامر کی قومی ٹیم ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

البتہ نوجوان فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیے بغیر ہی ڈراپ کردیا گیا جبکہ سعد علی بھی ٹیم سے ڈراپ پونے والے بدقسمت کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بلال آصف نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لیں لیکن ان کی یہ کارکردگی بھی قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

انجری کا شکار فخر زمان صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا انعام محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں ملا ہے جہاں ان کی موجودگی سے پاکستان کو اضافہ وکٹ کیپر بھی دسیتاب ہو گا۔

سلیکشن کمیٹی نے یاسر شاہ کی معاونت کے لیے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کو بھی 16رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

اس اہم دورے پر ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ کھلاڑیوں میں امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق ، محمد عامر، بابر اعظم، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث سہیل، محمد عباس، فخر زمان ، شاداب خان، محمد رضوان، یاسر شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔

جنوبی افریقہ کے 13 رکنی اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملا، ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی برون، کوئنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، زبیر حمزہ، کیشپ مہاراج، ایڈن مرکرم، ڈووان اولیویئر، ورنن فلینڈر، کگیسو ربادا اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تاریخی رنگ

فاف ڈیوپلیسی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ورنن فلینڈر، کگیسو ربادا اور ڈیل اسٹین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے سیریز کے بعد اگلی منزل جنوبی افریقہ کے میدان ہیں جہاں پاکستان ٹیم کو تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے کیپ ٹاؤن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024