• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’مولا جٹ‘ کی پنجابی کاسٹ میں علی عظمت شامل

شائع December 7, 2018
علی عظمت 2013 کی فلم وار کے بعد سینما اسکرین پر واپسی کریں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
علی عظمت 2013 کی فلم وار کے بعد سینما اسکرین پر واپسی کریں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی راک اسٹار علی عظمت بہت جلد سینما اسکرین پر فلم ’مولا جٹ 2‘ کے ساتھ واپسی کرنے کو تیار ہیں۔

70کی دہائی میں سامنے آنے والی فلم ’مولا جٹ‘ کے سیکوئل کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں، جس پر کام بھی کافی عرصے سے جاری ہے۔

اس فلم کی ہدایات بلال لاشاری دے رہے ہیں، جو اس سے قبل علی ظفر کو ان کی ڈیبیو فلم ’وار‘ میں بھی پیش کرچکے ہیں۔

فلم میں اپنے مختصر کردار کے حوالے سے علی عظمت نے بتایا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی اداکار تھا، لیکن مجھ میں اتنا حوصلہ نہیں، میں سیٹ پر پورے دن نہیں بیٹھ سکتا، 6 گھنٹوں تک میک اپ لگائے رکھنا، لیکن شاید پیسوں کے لیے یا جب میں کچھ نہ کررہا ہوں تو میں اداکاری کرنے کا بھی سوچ لیتا ہوں‘۔

علی عظمت نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے تو انکار کیا، تاہم انہوں نے اس بات کا انکشاف ضرور کیا کہ انہیں مکمل کاسٹ میں سب سے بہتر پنجابی بولنی آتی ہے، جبکہ دیگر کاسٹ کے لیے ٹرینرز رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’مولا جٹ-2‘ کی کاسٹ کو پروڈیوسر کی دھمکی

انہوں نے فلم کی ٹیم کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ’فلم بہترین ہوگی، بلال اپنا کام جانتا ہے، یہ کافی مہنگی فلم ہے‘۔

فلم ’مولا جٹ‘ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک موجود ہیں اور اب علی عظمت بھی اس کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 1979 کی فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر نے بلال لاشاری اور ان کی ٹیم پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'مولا جٹ' کی ڈیجیٹل واپسی

اپنے نوٹس میں محمد سرور بھٹی نے فلم کی کاسٹ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کو خبردار کیا کہ ’وہ اس پروجیکٹ سے دور رہیں اور جلد سے جلد ایسی غیر قانونی طور ہر بننے والی فلم سے خود کو علیحدہ کرلیں‘۔

تاہم اس کے بعد سے فلم کی ٹیم کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024