• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برطانیہ انسداد منی لانڈرنگ کیلئے پاکستان کا ساتھ دے، فواد چوہدری

شائع December 6, 2018
—فوٹو: پی آئی ڈی
—فوٹو: پی آئی ڈی
—فوٹو: پی آئی ڈی
—فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے برطانیہ پر پاکستان کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے قانون سازوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ملک سے غربت کا خاتمہ چاہتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پاکستان کو سمجھوتے پر نہیں چلاسکتے، فواد چوہدری

انہوں نے برطانوی پارلیمنٹرینز کو سماجی و اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئےکار لائےگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کا افتتاح ایک اہم اور مثبت قدم ہے اور ہمیں امید ہے کہ بھارت بھی مثبت ردعمل کا اظہار کرے گا‘۔

مزید پڑھیں: ’اپوزیشن جتنا رونا ہے رولے، احتساب کا عمل نہیں رکے گا‘

بعد ازاں لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 'پاکستان، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران سے متعلق پاکستان تمام متعلقہ فریقین سے رابطے میں ہے۔

پاکستان کی داخلی پالیسیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسی کی وجہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سول اور ملٹری ادارے ایک پیج پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024