• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

’لوگ حمل سے پہلے ماں بنا دیتے ہیں‘

شائع December 6, 2018
اداکارہ کے حمل سے ہونے کی خبریں کچھ ہفتوں سے وائرل ہیں—فوٹو: بولی وڈ اسپائس
اداکارہ کے حمل سے ہونے کی خبریں کچھ ہفتوں سے وائرل ہیں—فوٹو: بولی وڈ اسپائس

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے یوں تو گزشتہ برس دسمبر میں کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی اور وہ ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

’زیرو‘ میں وہ شاہ رخ اور کترینہ کیف کے ساتھ جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

اس فلم میں انوشکا شرما دماغی طور پر مفلوج ہوجانے والی سائنسدان خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جب کہ شاہ رخ خان ایک بونے شخص کے کردار میں نظر آئیں گے۔

کترینہ کیف اس فلم میں ایک ڈانسر اور اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی، اس فلم کو رواں ماہ کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم اس فلم سے ہٹ کر انوشکا شرما کے حوالے سے یہ خبریں بھارتی میڈیا میں وائرل ہیں کہ وہ امید سے ہیں۔

اگرچہ انوشکا شرما کے امید سے ہونے کی خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری تھیں، تاہم اب اداکارہ نے بھی اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کرلی

انوشکا شرما کے حوالےسے اطلاعات ہیں کہ وہ حمل سے ہیں، تاہم وہ اپنی آنے والی فلم کی ریلیز کی وجہ سے امید سے ہونے کا اعتراف نہیں کر رہیں۔

انوشکا اور ویرات نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
انوشکا اور ویرات نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کو ’زیرو’ کی شوٹنگ کے دوران ڈھیلے لباس میں دیکھے جانے سمیت انہیں کم کام کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے اندازہ لگایا گیا کہ وہ حمل سے ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے ان خبروں پر وضاحت کرتےہوئے حیران کن جواب دیا ہے۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق انوشکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے امید سے ہونے کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے لوگوں کے پاس ایسی خبریں کہاں سے آجاتی ہیں۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ امید سے ہونا، کوئی عام بات نہیں، جسے چھپایا جاسکے۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ کوئی بھی شخص اپنی شادی کو تو چھپا سکتا ہے، تاہم وہ حمل کو نہیں چھپا سکتا۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما نے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا

انوشکا شرما نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ ’لوگ کسی بھی خاتون کو شادی سے قبل حاملہ اور امید سے ہونے سے پہلے ہی اسے ماں بنا دیتے ہیں‘۔

اداکارہ نے خبروں کو مسترد کردیا—فوٹو: بولی ورم
اداکارہ نے خبروں کو مسترد کردیا—فوٹو: بولی ورم

اداکارہ نے اپنے امید سے ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایسی خبروں پر تبصرہ کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما سے قبل اداکارہ نیہا دھوپیا کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا میں یہ خبریں وائرل رہیں کہ وہ امید سے ہیں، تاہم اداکارہ نے ابتدائی طور پر ان خبروں کو مسترد کیا تھا۔

بعد ازاں نیہا دھوپیا نے اپنے امید سے ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انہوں نے حمل کی خبر اس لیے چھپائی، کیوں کہ انہیں ڈر تھا کہ اگر وہ یہ بات سب کو بتادیں گی تو انہیں فلموں میں کام نہیں ملے گا۔

نیہا دھوپیا کے ہاں گزشتہ ماہ بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شادی کو تو چھپایا جاسکتا ہے، لیکن حمل کو نہیں، اداکارہ—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
شادی کو تو چھپایا جاسکتا ہے، لیکن حمل کو نہیں، اداکارہ—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024