• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سیاسی حل کے ذریعے افغانستان میں پائیدار امن کے خواہش مند ہیں، عمران خان

شائع December 5, 2018
—ڈان نیوز
—ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا ہے کہ پاکستان سیاسی طریقے سے افغانستان میں پائیدار امن اور مفاہمت پر یقین رکھتا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں افغانستان میں امن عمل کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے اسلام آباد اور کابل کے مابین سرمایہ کاری، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں ترقی کے لیے دوطرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے عمران خان کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کا افغانستان میں امن کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں سیاسی مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کا مشترکہ مقصد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ کو خطے میں امن کے لیے اپنی ذاتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔

عمران خان نے امریکی صدر کے مراسلے پر تشکر کا اظہار کیا جس میں افغانستان کے اندر 17 برس سے جاری جنگ کے خاتمے کا ذکر کیا گیا اور واشنگٹن نے ’مشترکہ مفاد پر اسلام آباد کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی‘۔

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد نے ستمبر میں افغانستان میں امن کوشوں کے لیے امریکی سفیر مقرر ہوئے اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران پاکستان کا تیسرا دورہ کیا۔

تعیناتی کے اگلے روز ہی انہوں نے امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کے ہمراہ پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا۔

زلمے خلیل زاد کی تعیناتی تحفظات کے باوجود پاکستان نے افغانستان کے اندر امن کی کوششوں کی بھرپور حمایت کیا ۔

عمران خان اور بل گیٹس کے مابین رابطہ

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے خصوصی اقدامات کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: امریکا اور پاکستان کے درمیان تلخیوں کی وجہ صرف افغانستان نہیں

ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مزید بہتری سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

اس ضمن میں بل گیٹس نے عمران خان کو یقین دلایا کہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون جاری رہے گا۔

وزیر اعظم نے سماجی شعبوں میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024