• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ملک میں پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس کا وزیراعظم کو خراج تحسین

شائع December 5, 2018
وزیراعظم عمران خان فون پر بل گیٹس سے بات چیت کررہے ہیں — فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
وزیراعظم عمران خان فون پر بل گیٹس سے بات چیت کررہے ہیں — فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں نے 30 منٹ تک بات چیت کی۔

بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر وزیراعظم کے پولیو مہم کے معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے بتایا امیر بننے کا نسخہ

ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کے سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

29 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے اولین 100 دن مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کا اعلان کیا جس کے تحت مرغیوں کے ذریعے پاکستان میں غربت پر قابو پایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح دیہی علاقوں میں بہت زیادہ ہے بلکہ عالمی بینک کے مطابق 80 فیصد غریب عوام دیہات میں مقیم ہیں۔

مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان غریب افراد کی سماجی حیثیت بہتر بنانے کے لیے بہترین منصوبہ تیار کرلیا ہے اور یہ ایسا منصوبہ ہے جو کہ مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس بھی دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے پیش کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کا پاکستان کی مالی امداد بڑھانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیہاتی خواتین کے لیے پیسے بنانے والا بہترین طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان خواتین کو دیسی مرغیوں کے انڈے اور چوزے دیئے جائیں گے اور اس منصوبے کے لیے زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مذکورہ بیان پر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024