• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

2018 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی بولی وڈ اسٹارز

شائع December 4, 2018 اپ ڈیٹ December 5, 2018
— فوٹو بشکریہ یاہو
— فوٹو بشکریہ یاہو

بولی وڈ اسٹار سنی لیونی نے 2018 میں بھی دیگر اداکاراﺅں کے مقابلے میں اپنی مقبولیت کو برقرار رکھا ہے۔

معروف سرچ انجن یاہو کی جانب سے 2018 میں بھارت میں سرچ کی جانے والے شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں مسلسل 7 ویں سال سنی لیونی سرفہرست اداکارہ قرار پائیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سری دیوی رہیں جن کی اچانک موت کی وجہ سے ممکنہ طور پر انہیں بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔

ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عام لڑکی سے اسٹار بن جانے والی پریا پرکاش تیسرے نمبر پر رہیں اور پریانکا، کترینہ، دپیکا اور کترینہ سمیت تمام بولی وڈ اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس فہرست میں پریانکا چوپڑا چوتھے، پانچویں پر سپنا چوہدری اور چھٹے پر سونالی باندرے کھڑی نظر آئیں۔

7 ویں پر کترینہ کیف، پھر دپیکا پڈوکون 8 ویں، رادھیکا آپٹے 9 ویں جبکہ سونم کپور کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

جہاں تک مرد اسٹارز کی بات ہے اس میں سلمان خان سرفہرست رہے، جن کے بعد نک جونس اور پھر کمال حسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

کینسر کے شکار عرفان خان چوتھے، امیتابھ بچن پانچویں، کپل شرما چھٹے، کرو رندھاوا 7 ویں، جسٹن بیبر 8 ویں، اکشے کمار 9 ویں اور آلوک ناتھ 10 ویں نمبر پر رہے۔

یاہو کے مطابق ہارٹ تھروب شخصیات میں سرفہرست رنویر دپیکا رہے جن کے بعد جھانوی کپور، ویرات کوہلی، پریانکا چوپڑا اور نک جونس جبکہ حیران کن طور پر کرینہ کپور یا سیف علی خان کی بجائے ان کے بیٹے تیمور علی خان 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024