• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مائیکرو سافٹ کروم جیسا ویب براؤزر لانے کیلئے تیار

شائع December 4, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

مائیکرو سافٹ نے اپنے براؤزر ایج سے مایوس ہوکر ونڈوز 10 میں اس کے متبادل کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

ونڈوز سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق اس نئے براؤزر کو اناہیم کا کوڈ نام دیا گیا ہے جبکہ اس کے لیے کرومیم نامی رینڈرنگ انجن استعمال کیا جائے گا جو کہ گوگل اپنے کروم براﺅزر کے لیے استعمال کررہا ہے۔

مائیکرو سافٹ ایج میں یہ کمپنی ایج ایچ ٹی ایم ایل رینڈرنگ انجن استعمال کررہی ہے اور 2015 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ ونڈوز 10 میں متعارف ہونے کے بعد سے اسے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں : مائیکروسافٹ کا نیا براؤزر 'ایج' متعارف

اسٹارٹ کاﺅنٹر کے مطابق اس وقت محض 2 فیصد صارفین ایج کو استعمال کررہے ہیں جبکہ کروم صارفین کی تعداد 62 فیصد سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے براﺅزر میں کرومیم کے استعمال کا مقصد اس کی کارکردگی کو متاثر نہ ہونے دینا ہے جس کا سامنا ایج کی شکل میں صارفین کو ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فائرفوکس 2004 اور گوگل کروم 2008 میں متعارف ہوا تھا اور وہ مائیکرو سافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں زیادہ تیز اور بہتر فیچرز سے لیس تھے، جنھوں نے مائیکرو سافٹ کے براﺅزر کو زوال کا شکار کردیا۔

اس کو دیکھتے ہوئے مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرکے ایج کو دی۔

یہ بھی پڑھیں : فائرفوکس کا نیا ویب براؤزر گوگل کروم سے بہتر؟

مگر اب مائیکروسافٹ نے گوگل کو اسی کے میدان میں شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کرومیم جو کہ گوگل کا اوپن سورس براﺅزر پراجیکٹ ہے کو نئے براﺅزر کی بنیاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس نئے براﺅزر کا نام کیا ہوگا۔

فی الحال مائیکروسافٹ نے اس رپورٹ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024