• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سارہ علی خان اور جھانوی کپور میں سے کون بہتر اداکارہ؟

شائع December 4, 2018
فلموں سے آنے سے قبل دونوں کی دوستی کے چرچے تھے—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
فلموں سے آنے سے قبل دونوں کی دوستی کے چرچے تھے—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

**بولی وڈ کی لیجنڈ آنجھانی اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے رواں برس فلم ساز کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ **فلم ’دھڑک’ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔****

اور جلد ہی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بھی فلم ’کیدر ناتھ’ سے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

تاہم ان دونوں کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں ہی جلد فلم ساز کرن جوہر کی فلموں میں نظر آئیں گی۔

سارہ علی خان کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ جب کہ جھانوی کپور ان کی آنے والی فلم ’تخت‘ میں نظر آئیں گی۔

دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں—فوٹو: نیوز 18
دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں—فوٹو: نیوز 18

اگرچہ فلمی کیریئر شروع کرنے سے قبل بھی جھانوی کپور اور سارہ علی خان کو ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا اور دونوں کی دوستی مشہور تھی، تاہم اب جب دونوں نے اداکاری کا آغاز کردیا ہے تو دونوں کے درمیان مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور بولی وڈ کی اگلی سپر اسٹار؟

فلم ساز کرن جوہر سے بھی صحافیوں نے یہی سوال کیا کہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان میں سے بہتر اداکارہ کون سی ہے۔

جھانوی کپور کی والدہ رواں برس فروری میں چل بسی تھیں—فوٹو: سری دیوی کپور انسٹاگرام
جھانوی کپور کی والدہ رواں برس فروری میں چل بسی تھیں—فوٹو: سری دیوی کپور انسٹاگرام

ممبئی مرر کے مطابق اپنی آنے والی فلم ’سمبا‘ کے ٹریلر کو لاؤنچ کرنے کے موقع پر صحافیوں نے کرن جوہر سے پوچھا کہ ان کی نظر میں سارہ اور جھانوی میں سے کون سی اداکارہ بہتر ہے؟

جھانوی کی پہلی فلم دھڑک تھی—فوٹو: جھانوی کپور فین انسٹاگرام
جھانوی کی پہلی فلم دھڑک تھی—فوٹو: جھانوی کپور فین انسٹاگرام

کرن جوہر نے صحافیوں کے ایسے سوال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ 21 اور 22 سالہ لڑکیوں کے درمیان فی الحال اداکاری کے حوالے سے مقابلہ کرنے یا فرق تلاش کرنا غلط ہے۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان پیدائشی اداکارہ ہیں، کرینہ کپور

کرن جوہر کے مطابق دونوں ہی فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور دونوں ہی محنت کر رہی ہیں، تاہم دونوں میں مقابلہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہوگا۔

سارہ علی کی پہلی فلم کیدر ناتھ رواں ماہ ریلیز ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی کی پہلی فلم کیدر ناتھ رواں ماہ ریلیز ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

کرن جوہر نے مزید وضاحت کی کہ دونوں ابھی اداکاری کے ابتدائی دور میں ہیں، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں کے درمیان اداکاری کے حوالے سے موازنہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی فلم پر تنازع

خیال رہے کہ سارہ علی خان کی فلم ’کیدر ناتھ‘ رواں ماہ 7 دسمبر جب کہ ’سمبا‘ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

سارہ علی خان کی فلم سمبا بھی رواں ماہ ریلیز ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی خان کی فلم سمبا بھی رواں ماہ ریلیز ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024