• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں سندھ سب سے آگے

شائع December 4, 2018

کراچی: سندھ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران سروسز (خدمات) پر سیلز ٹیکس کی مد میں زیادہ آمدنی جمع کرنے والا ملک کا واحد صوبہ بن گیا۔

سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 19-2018 میں جولائی سے نومبر کے درمیان آمدنی 13.28 فیصد بڑھ کر 35 ارب 90 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 31 ارب 69 ارب روپے تھی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سیلز ٹیکس کی وصولی 44 فیصد تک بڑھ گئی

ماہ نومبر کے دوران ٹیکس وصولی 20.06 فیصد تقریبا 8 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال اسی ماہ میں 6 ارب 60 کروڑ روپے تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی حکم پر ٹیلی کام کے شعبے میں پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ سروسز پر سیلز ٹیکس کی معطلی کے باوجود ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 35 ارب روپے جمع کیے جو گزشتہ برس کے 43 ارب روپے کے مقابلے میں 18.6 فیصد کم ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا ٹیکس اتھارٹی کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سروسز پر سیلز ٹیکس کی آمدنی گزشتہ برس کے 98 کروڑ روپے سے کم ہو کر 88 کروڑ 90 لاکھ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا موبائل کارڈز پر ٹیکس معطل کرنے کا حکم

علاوہ ازیں اسی عرصے کے دوران سروسز پر بلوچستان کی جانب سے سیلز ٹیکس جمع کرنے سے متعلق اعداد و شمار دستیاب نہیں۔

تاہم رواں مالی سال میں صوبوں کی جانب سے سروسز پر ٹیکس وصولی کی محدود تعداد اور ٹیلی کام سیکٹر سے آمدنی کے نقصان کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024