چینی خاتون آئی فون استعمال کرتے ہوئے ہلاک
امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ وہ ایک چینی خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے جو اپنے آئی فون فائیو کی چارجنگ کے دوران کال سنتے وقت کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی تھیں۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تئیس سالہ فضائی میزبان ما ایلن اس وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہوئی جب وہ چارجنگ کے دوران اپنے فون پر بات کر رہی تھیں۔
ایپل نے اپنی ای میل میں کہا ہے: ہم اس المناک واقعہ پر بہت افسردہ ہیں۔ اس موقع پر ہم ما کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ ہم اس معاملے پر حکام سے مکمل تعاون اور تحقیقات کریں گے'۔
ایپل نے معاملے پر مزید بات کرنے سے انکار کیا ہے۔
ما کی بہن نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا تھا کہ ما اپنے آئی فون فئیو کی چارجنگ کے دوران کال سنتے ہوئے گریں اور انتقل کر گئیں۔ انہوں نے دوسرے صارفین پر زور دیا تھا کہ وہ اس حوالے سے محتاط رہیں۔
جس کے بعد ما کی بہن کا یہ ٹوئیٹ بہت جلد ہی دنیا بھر میں پھیل گیا۔












لائیو ٹی وی