• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جب ایک شیر کا سامنا 20 لگڑ بھگوں سے ہوا

شائع December 3, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ڈزنی اسٹوڈیو کی لائیو ایکشن فلم دی لائن کنگ کے ٹریلر سے یہ احساس ہوتا ہے کہ جنگل کے بادشاہ کی زندگی کافی گلیمرس ہوتی ہے۔

مگر گزشتہ ہفتے سامنے آنے والے ایک ویڈیو کلپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ حقیقی زندگی میں شیر کو کتنی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

رواں برس کی چند بہترین نیچر ویڈیوز میں سے ایک قرار پانے والی یہ ویڈیو بی بی سی ارتھ کی ہے۔

اس ڈرامائی فوٹیج میں ایک شیر جسے ریڈ کا نام دیا گیا ہے، کا سامنا 20 سے زائد لگڑ بھگوں سے ہوجاتا ہے۔

ایک لگڑ بھگے کے لیے تو شیر سے جیتنا ممکن نہیں مگر 20 کے جھنڈ میں ریڈ کے لیے خود کو بچانا ناممکن ہوسکتا تھا۔

اور فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح لگڑ بھگا شیر کو گھیرے میں لے کر اس پر حملہ کرکے لگ بھگ بے بس ہی کردیتے ہیں۔

مگر اس فوٹیج کا اختتام بھی ڈرامائی انداز سے ہوتا ہے جو کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

اس ویڈیو کو صرف ایک ہفتے میں 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ فطرت کسی ڈزنی فلم کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024