• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ڈچ شخص عمر میں 20 برس کمی کی قانونی جنگ ہار گیا

شائع December 3, 2018 اپ ڈیٹ December 4, 2018
ایمائل ریٹلبینڈ — فائل فوٹو
ایمائل ریٹلبینڈ — فائل فوٹو

اپنی حقیقی عمر سے خود کو کم عمر محسوس کرنے کا دعویٰ کرنے والا 69 سالہ ڈچ شخص عمر 20 برس کم کرنے (49 برس قرار دینے) کی قانونی جنگ ہار گیا۔

ایمائیل ریٹیلبینڈ میں عمر قانونی طور پر 20 برس کم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی عمر میں ترمیم کی درخواست مسترد کردی۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کی عدالت نے ڈچ شخص کی عمر میں کمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایمائل ریٹلبینڈ خود کو اپنی حقیقی عمر سے 20 برس کم سمجھنے اور اس کے مطابق کام کرنے میں آزاد ہیں، لیکن ان کی تاریخِ پیدائش تبدیل کرنے سے پیدائش، اموات، شادی اور رجسٹر شدہ شراکت داریوں سے 20 برس کا ریکارڈ ختم ہوجائے گا‘۔

عدالت کے مطابق ’ایسا کرنے سے مختلف ناپسندیدہ قانونی اور سماجی نتائج سامنے آئیں گے‘۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 'ڈچ قانون عمر کی بنیاد پر قوانین اور ذمہ داریاں عائد کرتا ہے، جیسا کہ ووٹ دینے کا حق اور اسکول جانے کاوقت‘۔

مزید پڑھیں: میری عمر 20 سال کم کی جائے، 69 سال شخص کی انوکھی قانونی جنگ

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’اگر ایمائل ریٹلبینڈ کی درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو قوانین کے تحت عمر کی حد بے معنی ہوجائے گی‘۔

جج نے بتایا کہ ’معاشرے میں خود کو تندرست محسوس کرنے اور طویل عرصے تک صحت مند رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے، لیکن یہ کسی شخص کی تاریخِ پیدائش میں ترمیم کے لیے درست دلیل نہیں ہوسکتی‘۔

ایمائیل ریٹلبینڈ عدالت کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے کہ وہ ’عمری امتیاز‘ کا شکار ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ’عمری امتیاز کو چیلنج کرنے کے لیے تاریخ پیدائش میں تبدیلی کے علاوہ دیگر متبادل موجود ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایمائل ریٹلبینڈ نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنی اصل عمر سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اسے قانونی طور پر تبدیل کیے جانے کی خواہش کا موازنہ ان افراد سے کیا تھا جو بطور مخنث افراد اپنی پہچان چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی عمر کے باوجود جسم کو جوان رکھنا چاہتے ہیں؟

ایمائل ریٹلبینڈ نے کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے باخوشی اپنی پنشن ترک کر دیں گے کہ عمر کم کرنے کے کوئی غیر متوقع نتائج نہیں ہوں گے۔

ڈچ شخص کا کہنا تھا کہ ’میری عمر 69 برس ہے اور میں محدود ہوں لیکن جب میں 49 برس کا ہوں تو میں ایک نیا گھر خرید سکتا ہوں، مختلف گاڑیاں چلا سکتا ہوں اور زیادہ کام کرسکتا ہوں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024