• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انوشکا شرما دماغی طور پر مفلوج بن گئیں؟

شائع December 3, 2018
انوشکا شرما فلم زیرو میں دماغی طور پر مفلوج خاتون کا کردار نبھائیں گی—اسکرین شاٹ
انوشکا شرما فلم زیرو میں دماغی طور پر مفلوج خاتون کا کردار نبھائیں گی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جنہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی، وہ جلد ہی بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ رومانٹک فلم ’زیرو‘ میں اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

انوشکا شرما فلم میں ایک ایسی خاتون سائنسدان کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جو دماغی طور پر مفلوج ہوتی ہیں، تاہم وہ خلائی تحقیقات کے دنیا کے سب سے بڑے ادارے ’ناسا‘ سے وابستہ ہوتی ہیں۔

یہی نہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں شاہ رخ خان بھی اپنے اصل قد کے مقابلے انتہائی چھوٹے قد کے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی، جن کی ادھیڑ عمری تک شادی نہیں ہوتی۔

علاوہ ازیں اس فلم میں بار بی ڈول کترینہ کیف ایک معروف، ماڈل، اداکارہ و بولڈ ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گی اور مختلف زندگی گزارنے والے تینوں افراد فلم میں کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں۔

انوشکا شرما عافیہ نامی سائنسدان کا کردار نبھائیں گی—اسکرین شاٹ
انوشکا شرما عافیہ نامی سائنسدان کا کردار نبھائیں گی—اسکرین شاٹ

اگرچہ اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، تاہم اس فلم کو رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’زندگی کاٹنی کسے تھی؟ ہمیں تو جینی تھی‘

اس فلم میں اپنے کردار اور اس متعلق تیاری کے حوالے سے انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو دماغی طور پر مفلوج خاتون بنانے کے لیے 2 پروفیشنل ٹرینر سے تربیت لی۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق انوشکا شرما نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ دوران شوٹنگ سارہ وقت ویل چیئر پر بیٹھ کر گزارتی تھیں۔

فلم میں شاہ رخ اور انوشکا مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے—پرومو فوٹو
فلم میں شاہ رخ اور انوشکا مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے—پرومو فوٹو

متعدد فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے والی انوشکا شرما نے بتایا کہ ان کے لیے زیرو میں دماغی طور پر مفلوج خاتون کا کردار نبھانا چیلنج تھا اور انہوں نے اسے قبول کرتے ہوئے دماغی طور پر مفلوج بننے کی اداکاری کے لیے تربیت حاصل کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح فلم کے ڈائریکٹر اور لکھاری نے ان کا کردار تخلیق کرنے سے قبل ہی اس معاملے پر بہت ساری تحقیقات کی اور متعدد ماہرین صحت سے ملے، اسی طرح انہوں نے بھی فلم میں عافیہ نامی بیمار خاتون کا کردار نبھانے کے لیے خوب محنت کی۔

مزید پڑھیں: ’اس پوری دنیا میں میری برابری کی ایک ہی تو ہے‘

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں بھرپور انداز میں نہ صرف دماغی طور پر مفلوج خاتون کی طرح نظر آنے کی کوشش کی، بلکہ انہوں نے اپنے جذبات اور بولنے کا انداز بھی ایک مفلوج خاتون کی طرح رکھا۔

کترینہ کیف ڈانسر کے روپ میں  نظر آئیں گی—پرومو فوٹو
کترینہ کیف ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گی—پرومو فوٹو

اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار کو اب تک مشکل کردار بھی قرار دیا اور بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں یہ کردار ادا کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی، تاہم انہوں نے سخت محنت کرکے اسے بھرپور انداز میں نبھانے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ فلم ‘زیرو’ کی ہدایات آنند ایل رائے دے رہے ہیں، اس فلم کی کہانی ٹرائی اینگل محبت کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فلم زیرو کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہا ہوں‘

یعنی فلم میں شاہ رخ خان دلہن ڈھونڈتے ڈھونڈتے صرف تصویر دیکھنے کے بعد انوشکا شرما سے پیار کر بیٹھتے ہیں، لیکن بعد میں انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ دماغی طور پر مفلوج ہیں۔

فلم میں آگے چل کر شاہ رخ خان بولڈ ڈانسر، ماڈل و اداکارہ کا کردار نبھانے والی کترینہ سے ملتے ہیں اور ان سے بھی محبت کرنے لگتے ہیں۔

فلم کی کہانی شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی محبت کے درمیان ہی گھومتی ہے۔ فلم کو رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024