• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب: 'غیرت کے نام پر' بھائی کے ہاتھوں 17 سالہ بہن قتل

شائع December 3, 2018

صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہاوالدین میں سگے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گلا دبا کر 17 سالہ بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سگے بھائی نے اپنی 17 سالہ بہن کو قتل کیا ہے اور واقعہ غیرت کی نام پر قتل کا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مقتولہ پر الزام تھا کہ انہوں نے چند ماہ قبل اپنے خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی اور گناہ کبیرہ '

انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ قتل کے مقدمے میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔

پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رواں سال جون میں ڈیرہ غازی خان میں عیدالفطر کے دوران ایک مقامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور شاعرہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ماں اور 2 بیٹیوں کا قتل

20 مئی 2018 چکوال میں 4 بھائیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 50 سالہ والدہ کو قتل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ سال 2017 میں غیرت کے نام پر اور گھریلوں تنازعات میں صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں 41 خواتین کو قتل کیا گیا تھا جبکہ سال 2016 میں یہ تعداد 35 تھی جبکہ 2013 میں یہ تعداد 51 اور 2014 میں 36 تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024