• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

درآمدی خام مال پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز جلد ختم ہونے کا امکان

شائع December 3, 2018
حکومت صنعت کو ترقی دینے کے لیے پالیساں بنا رہی ہے—فائل فوٹو
حکومت صنعت کو ترقی دینے کے لیے پالیساں بنا رہی ہے—فائل فوٹو

سیالکوٹ: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعتیں، پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی درآمدی خام مال پر تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو ختم کردے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عبدالرزاق داؤد نے سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیا اور سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کے اجلاس سے خطاب کیا، اجلاس کی صدارت ایوان صنعت و تجارت کے صدر خواجہ مسعود اختر نے کی، اس موقع پر سینئر نائب صدر وقاص اکرم اعوان، ریاض الدین شیخ اور حکومتی نمائندگان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بڑھتی ہوئی درآمدات کے بعد بھی ٹیکسٹائل، کپڑوں کی برآمدات میں اضافہ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے سیالکوٹ کے برآمدی کلچر سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت کو ترقی دینے کے لیے منصوبہ بندی اور پالیساں بنا رہی ہے، اس کے علاوہ ان پالیسیز پر مکمل عمل درآمد کے لیے تاجر برادری کو اعتماد میں لے رہی ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ حکومت پولِسٹر یارن کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری اور 7 فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے معاملے کو اسی ماہ حل کردے گی۔

اس موقع پر انہوں نے سیالکوٹ میں ایک خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ملکی درآمدات کو کم کرنے کیلئے کوشاں

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کردار میں عائد ٹیکسز سے صرف ٹیکس وصولی کے لیے اصلاحات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’میں نے حکومت کو ایک سمری ارسال کی ہے جس میں ایف بی آر براہ راست کوئی ٹیکس عائد نہیں کرے گا کیونکہ ایف بی آر کا کردار صرف ٹیکس وصول کرنا ہے'۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Dec 03, 2018 11:14am
Jo ashiya mulk mein tayaar hotien hian..ounhain har tarah sey tahafuz bhiee hakumat hiee fraham karay......

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024