• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب: جعلی عامل کے کہنے پر والدین نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا

شائع December 2, 2018
پولیس، ملزم کو گرفتار کر کے لے جارہی ہے — فوٹو: ڈان نیوز
پولیس، ملزم کو گرفتار کر کے لے جارہی ہے — فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں والد اور سوتیلی والدہ نے مبینہ طور پر مالی حالات بہتر کرنے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں تھانہ اربن ایریا کے رہائشی مظاہر رسول نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ مل کر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سویرا کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں لاش کو ہسپتال لائے تھے جہاں ہسپتال کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: پنجاب: والدین اور بھائیوں کے ہاتھوں 18 سالہ لڑکی ’قتل‘

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ رات گئے جنات نے بچے کا گلہ کاٹ کر مار دیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی جعلی عامل کے کہنے پر کم عمر بچی کے بازوں پر کٹ لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرانوالہ: حاملہ بیٹی کو قتل کرنے والی ماں گرفتار

بعد ازاں دوران تفتیش والد مظاہر رسول نے اعتاف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بچی پر جن کا اثر تھا وہ مختلف آوازیں نکالتی تھی، میں اور میری اہلیہ ڈر گئے تھے۔

گزشتہ سال یکم اپریل کو راولپنڈی کے علاقے ٹالی موہڑی میں مبینہ طور پر نفسیاتی مسائل کی شکار خاتون نے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا تھا۔

9 جنوری 2015 کو اندورن سندھ میں 6 بچوں کے باپ نے کالا جادو سیکھنے کے لیے اپنے ہی 5 بچوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر والدین کے ہاتھوں حاملہ بیٹی قتل

4 اگست 2014 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک شخص نے بیوی سے تلخ کلامی کے باعث 5 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024