• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا آسان کام نہیں‘

شائع December 1, 2018
صدر مملکت نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا—فوٹو اسکرین شاٹ ڈان نیوز
صدر مملکت نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا—فوٹو اسکرین شاٹ ڈان نیوز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا آسان کام نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا صوبے کی تشکیل کی صورت میں وہاں کے انتظامی معاملات اور وسائل کی تقسیم کا تعین کرنا اور اس حوالے سے اقدامات کرنا پیچیدہ عمل ہے۔

فاٹا کے انضمام پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے اعلان کیا کہ وہاں تعینات لیویز اہلکاروں اور خاصہ دار فور س کو ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ مزید 30 ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا کراچی تا دھابیجی لوکل ٹرین کا افتتاح

صدر مملکت نے بتایا کہ جب گورنر خیبر پختونخوا کو منصب دیا جارہا تھا تو انہیں بطور خاص ہدایت کی گئی تھی کہ فاٹا کے انضمام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں لیکن یہ اتناآسان نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے معاملات صوبوں کے اختیار میں آگئے ہیں لیکن صوبوں کے انتظامی اور بعض قانونی معاملات ہیں جنہیں مسلسل دیکھنے کی ضرورت ہے۔

فاٹا کے انتظامی معاملات کے بارے میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فاٹا میں پاکستانی قانون کے نفاذ کے بعد اب وہاں عدالتوں کا قیام، مجسٹریٹ مقرر کرنا اور ان کے دفاتر قائم کرنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت وفاقی حکومت سے مدد چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کیے جارہے، صدر مملکت

عارف علوی نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کے لیے خیبر پختونخوا کی گرانٹ میں 3 فیصد اضافہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا خصوصاً فاٹا کے عوام کی قربانیوں کو بڑا حصہ ہے چناچہ فاٹا کی تعمیر نو اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 10 سال کے عرصے میں ایک ہزار ارب کی سرمایہ کاری لانا اور وہاں عوام کا معیارِ زندگی بہتر کرنا انتہائی ضروری ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور تجربات سے دنیا استفادہ کرسکتی ہے۔

امن و امان کے باعث سیاحت کی بہتری کے حوالے کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ 15-2014 میں گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کی تعداد 14سے 15 ہزار تھی، اور اب اس سال ایک اندازے کے مطابق 22 لاکھ سے 25 لاکھ سیاح گلگت بلتستان گئے جو امن کی بدولت ممکن ہوا جس سے معیشت اور معاشرت دونوں میں بہتری آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عارف علوی نے 13 ویں صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پشاور میٹرو بس سروس کے حوالے سے انہوں نے بتا یا کہ 27 کلومیٹر پر مشتمل محیط اس منصوبے سے 4 لاکھ افراد استفادہ کریں گے اور اسے اگلے سال جون تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس کا کرایہ 15 روپے سے 55 روپے تک مقرر کیا جائے گا۔

صدر مملکت نے بی آر ٹی منصوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاح پہنچ گئے ہیں، اب حکومت کو وہاں کام کرنا ہے، اس کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کے ذریعے تعمیراتی کام کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا نہیں پوری قوم کا صدر ہوں، عارف علوی

سیاحت کے فروغ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں تک سڑکیں بہتر بنانا سیکیورٹی فراہم کرنا اور سہولتیں پہنچانا ضروری ہے۔

صدر عارف علوی نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں نجی شعبے کو شامل کیا جائے گا لیکن حکومت کے زیر انتظام کام ہوگا اور اس حوالے سے انہوں نے پرنس کریم آغاخان سے بھی گفتگو کی ہے جنہوں نے سیاحت کے لیے سیاحتی ویزا ہونے کی شرط کا ذکر کیا جس پر غور کے لیے محکمہ داخلہ کو سمری ارسال کی جائے گی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی تشکیل دی جارہی ہے جس میں سہولیات، تفریحی مواقعوں سمیت بہت سی چیزیں شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کی حیثیت غیر سیاسی مسائل پر توجہ دوں گا،عارف علوی

انہوں نے خیبر پختونخوا کو تعلیمی اصلاحات کے اعتبار سے دیگر صوبوں سے بہتر قرار دیا اور بتایا کہ مدرسے کے طلبا کے لیے ایک جدید ہم آہنگی سے مزین نصاب کی تشکیل بھی زیر غور ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ صحت و صفائی ، شجر کاری اور بطور خاص آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آئینی دائرے میں رہ کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024