• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

موٹاپے اور توند سے نجات کے لیے مزیدار مشروبات

شائع November 30, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو ورزش اور متوازن غذا کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مشروب کو آزما کر بھی دیکھیں جو کہ دنوں میں توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اور وہ ہے لیموں کا عرق۔

لیموں کا عرق جسم کی اندرونی صفائی میں مدد دیتا ہے جبکہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

مزید پڑھیں : موٹاپے سے بچانے میں مددگار 16 غذائیں

موٹاپے سے نجات کے لیے کب اس مشروب کو پینا چاہئے؟

ایک گلاس لیموں پانی صبح نہار منہ، ایک گلاس چٹکی بھر نمک ملا کر ورزش کے دوران جبکہ ایک گلاس دوپہر اور رات کے کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے۔

یہ مشروب کیسے بنائیں؟

ایک لیموں اور ایک گلاس پانی لیں، پانی کو گرم کرلیں اور پھر لیموں نچوڑ کر عرق اس میں شامل کرکے اچھی طرح چمچ سے ہلالیں۔

یہ بھی پڑھیں : موٹاپا کم ہو تو چربی کہاں جاتی ہے؟

دیگر مشروبات

لیموں اور شہد : ایک کپ گرم پانی، ایک لیموں اور ایک چائے کا چمچ شہد لیں، لیموں کا عرق پانی میں شامل کریں اور اس کے بعد شہد کا اضافہ کرکے چمچ سے اچھی طرح ہلائیں، اس مشروب کو نہار منہ پی لیں۔

لیموں کی طرح شہد بھی جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے، نہار منہ شہد کو پینا جسمانی توانائی بڑھا دیتا ہے اور دن بھر متحرک رہنے میں مدد ملتی ہے، جتنا زیادہ جسمانی طور پر متحرک ہوں گے اتنا ہی جسمانی وزن بھی کم ہوگا۔

لیموں اور دارچینی: دار چینی نقصان دہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ لیموں کے فوائد تو اوپر درج ہوچکے ہیں، اسے بنانے کے لیے ایک گلاس پانی، ایک لیموں اور ایک چائے کا چمچ دار چینی کا سفوف لیں، اس سفوف کو پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، صبح اس پانی کو اتنا ابالیں کہ اس کی مقدار آدھی رہ جائے، پھر اسے ٹھنڈا کریں اور چھان کر اس مٰں لیموں کا عرق شامل کرکے پی لیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024