• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

100 روزہ کارکردگی اور حکومت کا منفرد اشتہار

شائع November 29, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے ابتدائی 100 روز پورے ہونے پر آج بروز جمعرات (29 نومبر) وزیرِاعظم عمران خان جہاں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے جارہے ہیں وہیں حکومت نے اس حوالے سے ایک منفرد اشتہار اخبارات میں شائع کروایا ہے۔

100 روزہ منصوبے کے سلسلے میں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ’رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی‘ کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہورہی ہے جس میں وزیرِ اعظم عوام سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ حکومت کا 100 روزہ پلان 6 نکات پر مرکوز تھا، جس میں طرز حکمرانی میں تبدیلی، وفاق کی مضبوطی، اقتصادی ترقی کی بحالی، ذراعت کی ترقی اور پانی کا تحفظ، سماجی خدمات میں انقلاب اور قومی سلامتی کو یقینی بنانا شامل تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کے ابتدائی 100 روز: تقریب کا آغاز

مجموعی طور پر حکومت کی جانب سے عوام سے 48 وعدے کیے گئے تھے جن میں سے اکثر وعدوں پر کام ہی نہیں ہوسکا۔

جن وعدوں پر کام ہوا ان میں سے ایک پایہ تکمیل کو پہنچا 4 جزوی طور پر مکمل ہوئے، 28 تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ 16 کو شروع ہی نہیں کیا جاسکا۔

حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف اخبارات کو دیئے گئے پہلے چوتھائی حصے کے اشتہار میں صرف یہ تحریر کیا گیا کہ 'ہم مصروف تھے' جس میں 100 کے ہندسے کے ساتھ ہی ایک جانب اشارے کا نشان موجود تھا۔

اشتہار کا پہلا حصہ — فوٹو: ڈان نیوز
اشتہار کا پہلا حصہ — فوٹو: ڈان نیوز

اگر آپ اخبار کا صفحہ تبدیل کریں تو سامنے حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ایک آدھے پیج کا منفرد اشتہار موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم، حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر کل قوم کو آگاہ کریں گے

اس اشتہار میں 100 روز میں کیے جانے والے حکومت کے اقدامات کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی شہ سرخیاں موجود تھیں۔

اشتہار کا دوسرا حصہ — فوٹو: ڈان نیوز
اشتہار کا دوسرا حصہ — فوٹو: ڈان نیوز

یہ اپنی نوعیت کا منفرد اشتہار ہے جس میں حکومت نے 100 روز میں کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Nov 29, 2018 10:21pm
Amlan...Awam ko sirf mehngaiee aur bomb dhamakay hiee millay hain.......

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024