• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع November 29, 2018
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان جویریہ ودود کی بسمہ معروف اور ان کے شوہر کے ہمراہ تصویر— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان جویریہ ودود کی بسمہ معروف اور ان کے شوہر کے ہمراہ تصویر— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
بسمہ معروف کا قومی ویمنز ٹیم کی کرکٹرز اور عزیز و اقارب کے ساتھ گروپ فوٹو
بسمہ معروف کا قومی ویمنز ٹیم کی کرکٹرز اور عزیز و اقارب کے ساتھ گروپ فوٹو

قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف آج لاہور میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بسمہ معروف کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عزیر و اقارب کے ساتھ ساتھ قومی ویمنز ٹیم کی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

خاتون کرکٹر کی شادی ابرار احمد سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔

گزشتہ روز بسمہ معروف کی مہندی کی تقریب میں بھی قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

بسمہ معروف چند دن پہلے ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس آئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ثنا میر کی جگہ بسمہ کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی تھی لیکن وہ رواں سال انجری کا شکار ہو گئیں اور قیادت جویریہ ودود کو سونپ دی گئی۔

انجری سے صحتیابی کے بعد بسمہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز ورلڈ ٹی20 کے لیے دوبارہ قیادت سونپنے کی پیشکش کی لیکن وہ اس سے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہو گئیں اور ایونٹ میں جویریہ نے پاکستان کی قیادت کی تھی۔

بسمہ معروف 98 ون ڈے اور 92 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025