• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے دی

شائع November 27, 2018
یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں بھی 6 وکٹیں لیں—فوٹو: اے ایف پی
یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں بھی 6 وکٹیں لیں—فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 312 رنز پر آؤٹ ہوگئی —فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 312 رنز پر آؤٹ ہوگئی —فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم نے سیریز ایک-ایک سے برابر کردی—فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم نے سیریز ایک-ایک سے برابر کردی—فوٹو: اے ایف پی
وکٹ لینے کے بعد یاسر شاہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
وکٹ لینے کے بعد یاسر شاہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

دبئی: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

یاسر شاہ دوسری اننگز میں بھی کامیاب بولر رہے، انہوں نے 6 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، اس طرح انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 14 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز فالوآن کا شکار ہونے والی کیوی ٹیم نے 131 رنز 2 کھلاڑیوں آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 44 رنز پر موجود لیتھم اپنے اسکور میں صرف 6 رنز کا اضافہ ہی کرسکے اور 146 کے اسکور پر کیوی ٹیم کی 3 وکٹیں گر گئیں۔

مزید پڑھیں: دبئی میں یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ، نیوزی لینڈ فالو آن کا شکار

لیتھم کے آؤٹ ہونے کے بعد روس ٹیلر اور آگلے آنے والے بیٹسمن ایم نیکولز نے کیوی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 198 کے مجموعی اسکور پر روس ٹیلر بلال آصف کی گیند پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

روس ٹیلر کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے آنے والے بیٹسمن نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک کیوی ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو دونوں بلے باز اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 255 کے مجموعی اسکور پر بی جے ویٹلنگ 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کیوی ٹیم کے کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں۔ 270 کے اسکور پر نیوزی لینڈ کا چھٹا کھلاڑی، 285 پر ساتواں، 301 پر آٹھواں جبکہ 311 پر نواں اور 312 پر آخری کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔

دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 6، حسن علی نے 3 جبکہ بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ نے ایک ہی دن میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے

اس سے قبل گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 90 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔

یاسرشاہ نے پہلی اننگز میں 41 رنز کے عوض نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں حاصل کی تھی، جس کے باعث کیوی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز حارث سہیل اور بابراعظم کی شاندار سنچریوں کی مدد سے 5 وکٹوں پر 418 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024