• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دبئی ٹیسٹ: سنچری پر متنازع ٹوئٹ، بابر اعظم غصہ میں آگئے

شائع November 26, 2018 اپ ڈیٹ November 29, 2018
—فوٹو:زینب عباس ٹویٹر
—فوٹو:زینب عباس ٹویٹر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں سنچری بنائی لیکن سوشل میڈیا میں ان کی کارکردگی کےبجائے صحافی زینب عباس کو ٹوئٹر میں دیا گیا جواب موضوع بحث بن گیا۔

بابراعظم نے دبئی ٹیسٹ میں حارث سہیل کے ساتھ مل کر 186 رنز کی شراکت قائم کی تھی اور دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کی تھی جہاں انہوں نے انتہائی سست بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 418 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔

مزید پڑھیں:دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 418 رنز پر ڈیکلیئر کردی

بابراعظم نے 127 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور 2 چھکے لگائے تھے جبکہ 263 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔

پاکستان کی کارکردگی پر اسپورٹس صحافی زینب عباس نے اپنی ٹویٹ میں بابر اعظم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے اچھا لگا جس طرح لڑکے اپنے بیٹے کی سنچری پر خوشی منانے والے مکی آرتھر کو مبارک باد دے رہےتھے’۔

زینب عباس کے اس ٹویٹ پر بابراعظم نے سخت جواب دیا۔

بابراعظم نے اپنی جوابی ٹویٹ میں کہا کہ ‘آپ کچھ کہنے سے قبل سوچ لیا کریں اور اپنی حد کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں’۔

نوجوان بلے باز کے اس جواب پر ان کے مداحوں اور صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس کو منہ توڑ جواب قرار دے دیا۔

ٹویٹر صارفین نے زینب عباس کو ہدف تنقید بنایا۔

صارفین نے اپنے تاثرات کا اظہار مختلف انداز میں کیا۔

بابراعظم کے مداحوں نے ان کے جواب کو خوب سراہا۔

دوسری جانب صحافیوں سمیت چند صارفین نے زینب عباس کی حمایت کرتے ہوئے اس کو غلط فہمی کا شاخسانہ قرار دیا۔

بابراعظم اور زینب عباس کے اس ٹویٹ پر چند مداحوں نے تجاویز بھی پیش کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024