• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ترکی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی اہلکار ہلاک

شائع November 26, 2018
فوٹو : بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو : بشکریہ ٹوئٹر

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں رہائشی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی گورنر نے بتایا کہ ملٹری ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر روانہ ہوا تھا اور صبح 11 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں : افغانستان: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 12 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔

صوبائی گورنر آفس نے بتایا کہ حادثہ سنجاق تپہ ضلع میں پیش آیا تھا تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

ریاستی خبر ایجنسی انادولو نیوز نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر 4 منزلہ عمارت سے ٹکرایا تھا، نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو رہائشی عمارتوں کی جانب بڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، امریکی پائلٹ ہلاک

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقر جائے وقوع پر موجود تھے انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فوجی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

سی این این ترک براڈ کاسٹر کے مطابق آکرف نے بتایا کہ ہمارے جانباز پائلٹ نے کسی وجہ کے تحت ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی، انہوں نے کوشش کی کہ کسی کو نقصان نہ پہنچے ‘۔

انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق ’ استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024