• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال

شائع November 26, 2018
شہباز شریف نواز شریف سے بغل گیر ہوئے ہوئے ہیں — فائل فوٹو
شہباز شریف نواز شریف سے بغل گیر ہوئے ہوئے ہیں — فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائدین سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی منظر نامے پر بات چیت کی۔

شریف برادران کے درمیان منسٹر اینکلیو میں ہونے والی ون آن ون ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے منسٹر اینکلیو پہنچے جہاں سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب موجود تھے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا جیل میں ٹرائل قانون و آئین سے متصادم ہے، شہباز شریف

دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی اور احتساب عدالت میں جاری کیسز سے متعلق بات چیت کی۔

نواز شریف نے ملاقات کے دوران شہباز شریف سے ان کی حالیہ طبی رپورٹ کے بارے میں دریافت کیا، اور رپورٹس میں کینسر کے مرض کی علامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری مرتبہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

اس کے علاوہ حکومت کی 100 روزہ کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔

نواز شریف کے ہمراہ اس موقع پر پارٹی کے ریگر رہنما مشاہد حسین سید، ڈاکٹر آصف کرمانی اور طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024