• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایک وقت میں کتنے طیارے فضا میں ہوتے ہیں؟

شائع November 26, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جب ہم بچے ہوتے ہیں تو ممکنہ طور ہر ہر بار جب بھی سر کے اوپر سے طیارہ گزرتا ہوگا تو اس پر نگاہیں جما دیتے ہیں۔

بالغ ہونے کے بعد یہ اشتیاق لگ بھگ ختم ہوجاتا ہے کیونکہ ہم سیکڑوں یا ہزاروں طیاروں کو پرواز کرتے دیکھ چکے ہوتے ہیں۔

مگر کیا کبھی آپ کو اس خیال نے حیران کیا کہ دنیا بھر میں ایک وقت میں فضا میں کتنے طیارے پرواز کررہے ہوتے ہیں؟

مزید پڑھیں : طیارے کی فوڈ ٹرے کے نیچے یہ ہک کیوں ہوتا ہے؟

اس کا انحصار دنوں کے وقت یا سال کے مخصوص ایام میں ہوتا ہے جو کہ 8 سے 20 ہزار کے درمیان ہوسکتا ہے۔

فلائٹ راڈار 24 نامی ویب سائٹ جو کہ رئیل ٹائم میں پروازوں کی ٹریکنگ کرتی ہے، اس نے یہ اعدادوشمار بتائے ہیں۔

مغربی یورپ میں موسم گرما میں یہ تعداد دن 2 سے 4 بجے کے دوران بہت زیادہ ہوتی ہے، شمالی امریکا میں صبح کے وقت جبکہ یورپ میں سہ پہر کے وقت۔

یہ بھی پڑھیں : طیاروں کی کھڑکیاں گول کیوں ہوتی ہیں؟

عام طور پر سال کا سب سے مصروف ترین فضائی دن جولائی یا اگست کا کوئی جمعرات یا جمعہ ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں سب سے کم پروازیں کرسمس کے موقع پر اڑان بھرتی ہیں۔

ویسے آپ چاہے تو ابھی فلائٹ راڈار24 ڈاٹ کام پر رئیل ٹائم میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت کتنے طیارے فضا میں موجود ہیں اور ان میں سے کتنے آپ کے شہر کے قریب ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024