• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 418 رنز پر ڈیکلیئر کردی

شائع November 25, 2018 اپ ڈیٹ November 26, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں اپنی پہلی اننگز حارث سہیل اور بابراعظم کی سنچریوں کی مدد سے 5 وکٹوں پر 418 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔

دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے جب کھیل کا آغاز کیا تو اسکور 4 وکٹوں 207 رنز تھا۔

حارث سہیل اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ مگر سست بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے مجموعے کو اطمینان سے آگے بڑھایا۔

پاکستان نے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک 274 رنز بنائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں گری تھی تاہم اس سے قبل بابراعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی پانچویں وکٹ چائے کے وقفے سے پہلے اس وقت گری جب مجموعی اسکور 360 رنز تھا۔

حارث سہیل نے 421 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 چوکوں کی مدد سے 147 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے جو دوسرے روز گرنے والی پاکستانی کی واحد وکٹ تھی۔

بابراعظم کا ساتھ دینے کے لیے کپتان سرفراز احمد میدان میں اترے اور قدرے جارحانہ انداز اپنایا اور دونوں بلے بازوں نے مجموعی اسکور کو 5 وکٹوں پر 418 رنز تک پہنچایا اور اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں پاکستان کی سست بیٹنگ، چار وکٹوں پر 207 رنز

بابراعظم نے آوٹ ہوئے بغیر 127 رنز بنائے جس کے لیے انہوں نے 263 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگز میں 12 چوکوں کے علاوہ 2 چھکے بھی شامل تھے۔

کپتان سرفراز احمد نے 30 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں گرینڈ ہوم نے 2، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنائے تھے۔

ٹام لیتھام 5 اور جیت راول 17 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024