• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئی نریندر مودی کے والد کا نام نہیں جانتا، کانگریس رہنما

شائع November 25, 2018
وزیراعظم نریندر مودی — فائل فوٹو
وزیراعظم نریندر مودی — فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس رہنما راج بابر کی جانب سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کی عمر کو بھارتی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر سے جوڑے جانے کے کچھ ہی روز بعد کانگریس کے رہنما نے مودی کے والد سے متعلق ایک اور متنازع بیان دے دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کانگریس کے سابق یونین وزیر ویلاسراو موتین وار کو وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے والد پر ذاتی حملے کرتے سنا جاسکتا ہے۔

راجستھان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے متنازع بیان میں وزیراعظم نریندر مودی کے والد اور اپنی پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے درمیان موازنہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی کیلئے ’پپو‘ کون؟

ویڈیو میں کانگریس رہنما کو یہ کہتے سنا گیا کہ 'وزیراعظم بننے سے قبل نریندر مودی کو کون جانتا تھا؟ یہاں تک کہ کوئی ان کے والد کانام بھی نہیں جانتا جبکہ راہول گاندھی کے والد راجیو گاندھی کو ہر کوئی جانتا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہر کوئی راجیو گاندھی کی والدہ اندرا گاندھی کا نام جانتا ہے اور ہر کوئی اندرا گاندھی کے والد پنڈت جوال لال نہرو کا نام جانتا ہے'۔

کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 'ہر کوئی راہول گاندھی کی 5 نسلوں کے بارے میں جانتا ہے لیکن نریندر مودی کے معاملے میں کوئی بھی ان کے والد کا نام نہیں جانتا اور وہ ہم سے حساب مانگتے ہیں'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس رہنما راج بابر کے بیان پر نریندر مودی نے کانگریس اور گاندھی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹی ان کی والدہ کو سیاست میں گھسیٹ رہی ہے کیونکہ کہ ان کے پاس کوئی ایشو نہیں جس پر وہ بات کرسکیں۔

مدھیہ پردیش میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کانگریس ان کی غیر جانبدار والدہ کو 'بد بختی' قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: راہول گاندھی کی کانفرنس میں‘خالصتان زندہ باد‘ کے نعرے

ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی 'دکھ' کے ساتھ بات کررہے ہیں، ان کی جانب سے 'مودی کے خلاف تمام ہتھیار ناکارہ ہوگئے ہیں اور وہ اب مودی کی والدہ کو نشانہ بنا رہے ہیں جو سیاست سے بالکل بھی واقف نہیں'۔

مذکورہ ویڈیو کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے ٹوئٹر پیج پر شیئر کیا اور ساتھ ہی کانگریس رہنما کے اس بیان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024