• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا چوپڑا سے شادی کے لیے نک جونس کی بھارت آمد

شائع November 25, 2018
دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلقات تھے—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلقات تھے—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

اگرچہ تاحال بولی وڈ میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم دوسری جانب پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

اگرچہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے شادی کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم رپورٹس ہیں کہ ان کی شادی کی تقریبات رواں ماہ 29 نومبر سے شروع ہوجائیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ نک اور پریانکا کی شادی کی مرکزی تقریبات 2 اور 3 دسمبر کے درمیان بھارتی ریاست راجستھان میں ہوں گی، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی راجستھان کے دارالحکومت جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھگوان پیلس میں ہو گی، جہاں دونوں کے خاندان کے افراد سمیت انتہائی قریبی دوست شامل ہوں گے۔

لیکن نک اور پریانکا نے تاحال اپنی شادی کی تاریخ سمیت شادی کی جگہ کا بھی اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا کا شادی پر دپیکا سے زیادہ دولت لٹانے کا منصوبہ؟

تاہم نک جونس اب بھارت پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔

نک جونس 23 نومبر کو بھارت پہنچے تھے—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
نک جونس 23 نومبر کو بھارت پہنچے تھے—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 26 سالہ امریکی گلوکار نک جونس 25 نومبر کی صبح ممبئی پہنچے، ان کے ساتھ پریانکا چوپڑا بھی تھیں۔

دونوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی اور خاموشی سے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا، انہوں نے میڈیا سے شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

ممبئی پہنچنے سے قبل دونوں نئی دہلی میں موجود تھے، جہاں نک جونس 2 روز قبل پہنچے تھے اور پریانکا چوپڑا نے ان کی بھارت آمد پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

نک جونس نے آتے ہی سالے سدھارتھ چوپڑا سے ملاقات کی—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام
نک جونس نے آتے ہی سالے سدھارتھ چوپڑا سے ملاقات کی—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام

اطلاعات ہیں کہ دونوں شادی کی رسومات کے لیے 29 نومبر تک جودھپور روانہ ہوجائیں گے، جہاں ان کی شادی ہو گی۔

مزید پڑھیں: دپیکا کی طرح پریانکا نے بھی 2 شادیاں کرنے کا منصوبہ بنا لیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی طرح 2 شادیاں کریں گے۔

View this post on Instagram

Welcome home baby... 😍

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

پریانکا اور نک ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے تحت شادی کریں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جوڑا شادی کے فوری بعد امریکا روانہ ہوجائے گا، یا پھر کچھ دن یہیں بھارت میں قیام کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024