• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو بے گھر افراد کیلئے انتظامات کی ہدایت

شائع November 24, 2018
—فوٹو:عمران خان ٹویٹر
—فوٹو:عمران خان ٹویٹر

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ فٹ پاتھ پر سونے والے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کی تعمیر تک ٹینٹ کے انتظامات کیے جائیں۔

ٹویٹر میں جاری اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے بے گھر افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم کی آمد ہے تاہم اس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور اور کراچی میں مقامات کا تعین کردیا گیا ہے۔

اپنے ابتدائی ٹویٹس کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے تصاویر کے ساتھ ایک اور ٹویٹ جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘لاہور میں عارضی پناہ گاہ کے طور پر ٹینٹ لگائے جارہے ہیں جو صوبائی دارالحکومت میں فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کے لیے ہیں’۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 نومبر لاہور کے ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب یہ پہلا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون اول کا فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ، بے سہارا خواتین سے ملاقات

پناہ گاہ کی پہلی عمارت کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران انہوں نے چینی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہزاروں میل کے سفرکا آغاز ایک قدم کے ساتھ ہوتا ہے’۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ منصوبہ بے گھر اور ضرورت مند افراد کے لیے ہوگا جہاں معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ حکومتوں نے اس طرح کے عوام کا خیال نہیں رکھا’ تاہم اب اس طرح کے شیلٹرز کو اچھرہ، چوبرجی، داتا دربار اور شاہدرہ میں بنایا جائے گا۔

پناہ گاہ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ یہ سینٹرز تربیتی ادارے ہوں گے اور بورڈ آف گورنرز اس کی حفاظت اور کام کی نگرانی کرے گا اور یہی بورڈ شیلٹرز ہومز کی پالیسی کو بھی حتمی شکل دے گا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر اعلیٰ محمود خان کو پشاور میں شیلٹر ہوم کے لیے جگہ تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کی طرح سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کو بھی ہدایت کی ہے کہ کراچی اور صوبے کے بڑے شہروں میں شیلٹر ہوم بنانے کے لیے وزیراعلیٰ کو کہا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024