• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ میں اقربا پروری موجود ہے، پریتی زنٹا کا اعتراف

شائع November 24, 2018
اداکارہ 9 سال بعد کسی فلم میں نظر آئیں—فوٹو: این ڈی ٹی وی
اداکارہ 9 سال بعد کسی فلم میں نظر آئیں—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے حال ہی میں بھارت میں جاری ’می ٹو’ مہم پر بات کرتے ہوئے جہاں اس مہم کو خواتین کے لیے اہم قرار دیا تھا۔

وہیں انہوں نے خواتین سے گزارش کی تھی کہ اس مہم کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

اپنی آنے والی فلم ’بھیا جی سپر ہٹ‘ کی تشہیر کے دوران ایک شوبز ویب سائیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں پریتی زنٹا نے مزید کہا تھا کہ انہیں آج تک بولی وڈ میں کسی نے بھی جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا، اس لیے ان کے پاس می ٹو کے لیے کوئی کہانی موجود نہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ کاش کوئی انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کرتا تو وہ بھی اپنی کہانی سناتیں، اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم شروع ہوگئی تھی، تاہم بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کرکے پیش کیا گیا۔

تاہم اب انہوں نے بولی وڈ کے ایک اور بڑے اور اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی کی مدد کرنا یا اقربا پروری موجود ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق پریتی زنٹا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بولی وڈ میں اقربا پروری موجود ہے، تاہم ایسا بھی نہیں ہے کہ تمام اداکار اقربا پروری کی پیدائش ہوں۔

اداکارہ نے چند دن قبل می ٹو پر متنازع بیان دیا تھا—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
اداکارہ نے چند دن قبل می ٹو پر متنازع بیان دیا تھا—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

43 سالہ اداکارہ کے مطابق یہ سچ اور قدرتی معاملہ ہے کہ والدین اپنے ہی بچوں کی مدد کرتے ہیں اور بولی وڈ میں ایسے کئی افراد اور خاندان موجود ہیں، جنہوں نے اس انڈسٹری کو بنایا اور اب وہ ہی اپنے بچوں کو آگے لانے میں پیش پیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کاش مجھے بھی کوئی جنسی ہراساں کرتا، پریتی

پریتی زنٹا نے اگرچہ اقربا پروری کو غلط نہیں کہا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں اقربا پروری کے بغیر بھی کئی ایسے اداکار موجود ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور سخت کام کی وجہ سے اعلیٰ مقام حاصل کیا۔

اداکارہ نے شاہ رخ خان، اکشے کمار، ایشوریا رائے اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق کسی فلمی خاندان سے نہیں، تاہم آج وہ بولی وڈ کے سپر اسٹارز ہیں۔

چند دن قبل ادکارہ نے خواہش ظاہر کی تھی کہ کاش کوئی انہیں بھی ہراساں کرتا—فوٹو: پنک ولا
چند دن قبل ادکارہ نے خواہش ظاہر کی تھی کہ کاش کوئی انہیں بھی ہراساں کرتا—فوٹو: پنک ولا

پریتی زنٹا کا مزید کہنا تھا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں آتے وقت کافی محنت کرنا پڑی اور انہیں سینما اور شوبز انڈسٹری کی کوئی خاص معلومات نہیں تھی، تاہم سخت محنت اور ذمہ دارانہ کام کی وجہ سے آج وہ کامیاب اداکارہ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی مالی طور پر خود مختار ہونا چاہتی تھیں اور چوں کہ ان کے والد ان کی عمری میں چل بسے اور انہوں نے فلم انڈسٹری جوائن کی تو وہ مالی طور پر خود مختار ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: 'میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا'

پریتی زنٹا کے مطابق آج کل نئی آنے والی اداکاراؤں کو اتنی محنت نہیں کرنا پڑتی اور انہوں نے اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پہلے ہی سین میں 4 صفحات پر لکھے گئے ڈائیلاگس کی شوٹنگ کروانی تھی، جس وجہ سے انہیں کافی پریشانی بھی ہوئی۔

انہوں نے اپنی آنے والی فلم ‘بھیا جی سپر ہٹ‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کافی وقت کے بعد ساتھی اداکار سنی دیول نے فلم میں کام کرنے کے لیے آمادہ کیا، ساتھ ہی انہیں شوہر نے بھی مشورہ دیا کہ وہ پھر سے اداکاری کا آغاز کریں۔

اداکارہ نے 2016 میں شادی کی—فائل فوٹو: انڈیا فورمز
اداکارہ نے 2016 میں شادی کی—فائل فوٹو: انڈیا فورمز

پریتی زنٹا نے اپنے انٹرویو میں سنی دیول کو خود سے زائد العمر قرار دیتے ہوئے شاہ رخ، اکشے اور سلمان خان کو اپنا ہم عمر اور بہترین ساتھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ ‘بھیا جی سپر ہٹ‘ کامیڈی فلم ہے، جس میں سنی دیول، پریتی زنٹا اور ارشد وارثی کے علاوہ دیگر کاسٹ شامل ہے۔ فلم کو 23 نومبر کو ریلیز کیا گیا، پریتی زنٹا 9 سال بعد کسی فلم میں بطور اداکارہ شامل ہوئیں۔

اس سے قبل ان کی آخری بوجھپوری فلم 2009 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم وہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیپی اینڈنگ‘ اور رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو نیو یارک‘ میں مختصر کردار میں نظر آئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024