• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

جھانوی کپور سوتیلے بھائی ارجن کپور کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار

شائع November 24, 2018
دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل
دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل

بولی وڈ میں جہاں متعدد اداکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے بچے موجود ہیں، وہیں کچھ خاندان کے کئی افراد بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔

جہاں بھارتی فلم انڈسٹری میں کرینہ کپور اور رنبیر کپور کے خاندان کا نام رہتا ہے، وہیں جھانوی کپور اور ارجن کپور کا خاندان بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں۔

اطلاعات ہیں کہ جھانوی کپور کے والد فلم ساز بونی کپور ایک ایسے فلم بنانے کی منصوبہ بندی بنا رہے ہیں، جس میں وہ اپنے پورے کپور خاندان کے اہم اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ بونی کپور جلد ہی اپنی بیٹی جھانوی کپور اور بیٹے ارجن کپور سمیت اپنے بھائیوں انیل کپور اور سنجے کپور جیسی کاسٹ پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کریں گے۔

دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بونی کپور نے ریاست گووا میں جاری فلم فیسٹیول میں بات کے دوران انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنے بیٹے اور بیٹی کی کاسٹ پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کریں گے۔

ارجن سگی بہن انشولا، سوتیلی بہنوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ—فوٹو: انسٹاگرام
ارجن سگی بہن انشولا، سوتیلی بہنوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ—فوٹو: انسٹاگرام

بونی کپور کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے سوچ رہے تھے کہ وہ کوئی ایسی فلم بنائیں، جس میں بہن اور بھائی کی محبت اور رشتے کو دکھایا جائے اور اب وہ سمجھتے ہیں کہ وہ وقت آ چکا ہے کہ اس موضوع پر فلم بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دھڑک نئے اداکاروں کی سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم

اپنی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ ایک نشست میں بات کرتے ہوئے بونی کپور کا کہنا تھا کہ چوں کہ اداکار ان کے اپنے خاندان میں موجود ہیں، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس فلم میں بیٹی کے ساتھ بیٹے ارجن کپور کو کاسٹ کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس فلم میں پورے کپور خاندان کے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے، جن میں جھانوی کپور کے چچا انیل کپور اور سنجے کپور کو بھی کاسٹ کیا جائے۔

جھانوی کی پہلی فلم دھڑک میں ان کے ساتھ اشان کھاتر نے کام کیا—اسکرین شاٹ
جھانوی کی پہلی فلم دھڑک میں ان کے ساتھ اشان کھاتر نے کام کیا—اسکرین شاٹ

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ فلم میں بھتیجی سونم کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کو بھی کاسٹ کریں گے یا نہیں؟

دکن کیرونیکل نے بتایا کہ بونی کپور کی گفتگو کے دوران جھانوی کپور نے مداخلت کرتے ہوئے مذاقا کہا کہ ایسی مووی فلم کم اور حقیقت زیادہ نظر آئے گی۔

اگرچہ بونی کپور نے واضح طور پر فلم کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس فلم پر کام شروع کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بونی کپور کی دوسری اہلیہ سری دیوی رواں برس 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں نہانے کے دوران بے ہوش ہوجانے کے بعد باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوئی تھیں۔

جھانوی کپور چچا انیل کپور کے ساتھ آنے والی فلم تخت میں بھی کام کریں گی—فوٹو: این ڈی ٹی وی
جھانوی کپور چچا انیل کپور کے ساتھ آنے والی فلم تخت میں بھی کام کریں گی—فوٹو: این ڈی ٹی وی

جھانوی کپور آنجھانی سری دیوی کی بڑی بیٹی ہیں، جنہوں نے رواں برس فلم دھڑک سے کیریئر کا آغاز کیا۔

ارجن کپور فلم ساز بونی کپور کی دوسری بیوی سے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں ایک سگی بہن بھی ہے، جو فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔

اب تک بونی کپور کے 2 ہی بچے جھانوی اور ارجن کپور ہی فلم انڈسٹری کا حصہ بنے ہیں، اطلاعات ہیں کہ ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی جلد ہی فلم انڈسٹری کا حصہ بنیں گی۔

بونی کپور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ—فوٹو: این ڈی ٹی وی
بونی کپور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ—فوٹو: این ڈی ٹی وی

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024