ایبٹ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،سگے بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں کھیل کے دوران لڑائی کے نتیجے میں سگے بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ تحصیل حویلیاں کے گاؤں گھڑی پلگرام میں کرکٹ کھلینے کے دوران بچے آپس میں لڑ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ماں اور کم عمر بیٹی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش
بعدازاں معاملہ اس وقت سنجیدہ ہوگیا جب بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور لڑائی باقاعدہ گروہ بندی کی صورت لڑی جانے لگی۔
دونوں جانب سے مجموعی طورپر 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں دونوں گروپوں سے دو، دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک گروپ سے دو سگے بھائیوں سمیت 4 ہلاک ہوئے جن کی راشد خان ولد اکثر خان، سہراب خان ولد اکثر خان، اشفاق خان ولد محمد اکرم، عثمان ولد ارشد کے نام سے شناخت ہوئی۔
مزید پڑھیں: راضی نامے پر رہا ملزم نے اہلیہ سمیت 3 خواتین کو قتل کردیا
دوسرے گروپ میں بھی دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جن کی شناخت مختار شاہ ودلد محمود شاہ، انور شاہ ولد محمود شاہ اور شوکت شاہ ودلد اسلم شاہ کے نام سے ہوئی۔
علاوہ ازیں لڑائی میں ایک شخص زخمی ہوا جو یعوب ٹیجنگ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
دوسری جانب تمام لاشوں کو حولیاں اور ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک: ملزم نے اپنے تین بچوں سمیت اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، تاہم صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔