• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: چینی قونصلیٹ پر کس طرح حملے کی کوشش کی گئی؟

شائع November 23, 2018
حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی—فوٹو: اسکرین شاٹ
حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی—فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) فوٹیجز منظر عام پر آگئیں۔

سندھ پولیس کی جانب سے شائع کی گئیں 2 سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دہشت گرد جدید اسلحہ تانے چینی قونصل خانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قونصلیٹ حملہ: 'پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں'

پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج پر غور کریں تو اس میں 3 دہشت گرد سب مشین گنز (ایس ایم جیز) تھامے چینی قونصل خانے کی گلی میں داخل ہوتے ہیں اور آگے جانے سے پہلے ایک دستی بم پھینکتے ہیں۔

دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم پھینکے کے ساتھ ہی فائرنگ شروع کردی جاتی ہے جبکہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آوروں نے کمر پر بیگ پہنے ہوئے ہیں۔

سندھ پولیس کی جانب سے دوسری سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے پھینکا جانے والا دستی بم قونصل خانے کے قریب لگے بیریئر کے پاس جاکر پھٹتا ہے جبکہ قریب میں موجود چوکی میں موجود شخص بھی متاثر ہوتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دستی بم پھٹنے کے بعد حملہ آور چوکی میں جا کر فائرنگ کرتے ہیں جبکہ بعد میں حملہ آوروں کو فائرنگ کرتے ہوئے قونصل خانے کے دروازے کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام، 2 پولیس اہلکار شہید

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقعے چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

قونصل خانے پر اس حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 نامعلوم افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024