• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’دی لائن کنگ‘ کی زبردست انداز میں واپسی

شائع November 23, 2018
فلم اگلے سال 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم اگلے سال 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم ’دی لائن کنگ’ ڈزنی کی سب سے بڑی ہٹ ہونے والی فلموں سے ایک ہے جس نے 1994ء میں تقریباً 1 بلین ڈالر کما کر سب کو حیران کر دیا تھا.

اس وقت کسی بھی فلم کی جانب سے اتنے پیسے کمانا بہت بڑی بات تھی۔

یہ ہر بچے کی بچپن میں سب سے زیادہ پسندیدہ فلم تھی اور اب بچپن کی یادوں کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرنے کے لیے ڈزنی نے اس فلم کے لائیو ایکشن کا ٹیزر بھی ریلیز کردیا۔

اس ٹیزر میں لائن کنگ کے مرکزی کردار سمبا کی پیدائش کا وقت دکھایا گیا۔

یہ کہانی ایک شیر کے بچے اور مستقبل کے کنگ سمبا کی ہے جو اپنی شناخت کی تلاش میں ہوتا ہے۔

1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا۔

’دی لائن کنگ‘ کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فلم ’دی لائن کنگ‘ اگلے سال 19 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ڈزنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی ریلیز کردیا، جس میں دکھایا گیا کہ سمبا اپنے والد موفاسا کی جگہ جنگل کا راجا مقرر ہوگا۔

یاد رہے کہ ڈزنی کی اب تک کئی کامیاب اینی میٹڈ فلموں کے لائیو ایکشن ریمیکس ریلیز کیے جاچکے ہیں۔

ان میں ’سنڈریلا‘، ’بیوٹی ایند دی بیسٹ‘ اور ’دی جنگل بک‘ شامل ہیں۔

سنڈریلا اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ —فوٹو/ اسکرین شاٹ
سنڈریلا اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ —فوٹو/ اسکرین شاٹ

یہ تمام فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔

ایک اور کامیاب اینی میٹڈ فلم ’الہ دین‘ کے لائیو ایکشن ریمیک پر بھی کام جاری ہے، جس کا ٹیزر بھی حاصل ہی میں سامنے آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024