• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈیوین براوو کا پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

شائع November 22, 2018 اپ ڈیٹ January 24, 2019
پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیوین براوو کا انتخاب کیا تھا— فائل فوٹو
پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیوین براوو کا انتخاب کیا تھا— فائل فوٹو

سابق مایہ ناز ویسٹ انڈیز آل راؤنڈ ڈیوین براوو نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان آ کر کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

2004 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے ویسٹ انڈین آل راؤنڈ نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن وہ دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈیوین براوو کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے اسلام آباد میں منعقدہ ڈرافٹ میں پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

آل راؤنڈر نے اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان سپر لیگ میں منتخب کرنے اور پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں موقع فراہم کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2006 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان آئیں گے اور شائقین سے انہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں کی حتمی تفصیل

ڈیوین براوو اس سے قبل بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ رہ چکے ہیں اور لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں انہوں نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ پشاور زلمی کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

براوو نے 40ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 66ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 6ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 300 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024