گمشدہ فون تلاش کرنے کے لیے گوگل کی ایپ اب زیادہ مددگار
آپ اپنے موبائل فون کو گم تو آسانی کرسکتے ہیں مگر بدقسمتی سے اسے دوبارہ تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں تاہم اب ایک گوگل ایپ اس سلسلے میں صارفین کی مدد کرے گی۔
گوگل میپس میں لگ بھگ دنیا بھر میں پبلک مقامات کے اندرونی حصوں کے لے آﺅٹس موجود ہیں اور اب گوگل فائنڈ مائی ڈیوائس میں ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے گمشدہ فون کو ائیرپورٹس، شاپنگ مالز، اسٹیڈیم اور دیگر مقامات میں بھی تلاش کرنا ممکن ہوگا۔
یہ فیچر اس وقت انتہائی کارآمد ہوگا جب آپ کسی پرہجوم عوامی مقام پر جاکر کسی جگہ اپنا فون گرادیں اور کچھ دیر بعد علم ہونے پر اسے تلاش کرسکتے ہیں یا اس کا ڈیٹا فوری ڈیلیٹ کرسکتتے ہیں تاکہ غلط استعمال نہ ہوسکیں۔
خیال رہے کہ صارفین اپنے گم یا چوری ہوجانے والے اینڈرائیڈ فون کوگوگل کی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے تلاش یا اس کا ڈیٹا صاف کرسکتے ہیں۔
ویسے تو یہ فیچر پہلے بھی دستیاب تھا مگر اسے اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کا نام دیا گیا تھا جس میں ویب براﺅزر سے گوگل سرچ پر آپ فون کی لوکیشن دیکھنے کے علاوہ اس کی رنگ بجانے یا ڈیوائس کا ڈیٹا صاف کیا جاسکتا تھا۔
یہ پڑھیں : گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں
مگر گزشتہ سال گوگل نے اس کے لیے یہ ایپ متعارف کرادی تھی۔
بیشتر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں یہ ایپ کام کرتی ہے جس کے لےی آپ کو گوگل اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہوکر آن لائن ہونے کے بعد لوکیشن فیچر کو آن کرنا ہوتا ہے۔
کچھ فونز میں سیکیورٹی فیچرز اسے کام کرنے سے روکتے ہیں تو نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں آپ سیٹنگز میں جاکر گوگل اور پھر سیکیورٹی میں جائیں، اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر سیکشن کے نیچے جاکر لوکیٹر فیچر کو ان ایبل بائی ڈیفالٹ کردیں، اسی طرح کہیں سے بھی ڈیٹا صاف کرنے کے لیے ' Allow remote lock and erase ' کو بھی ان ایبل کردیں۔
پرانے فونز کے لیے گوگل سیٹنگز ایپ میں جاکر اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر پر کلک کریں، ڈیٹا صاف کرنے کے لیے ' Allow remote factory reset ' پر کلک کرکے ایکیٹیویٹ کردیں۔
اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپ اس لنک سے گوگل پلے اسٹور پر جاکر اسے کسی اور ڈیوائس جیسے دوسرے فون یا ٹیبلیٹ پر انسٹال کردیں۔
مزید پڑھیں : گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس
اب اپنے گوگل اکاﺅنٹ سے لاگ ان ہوں جو آپ سے ہوسکتا ہے کہ فائنڈ مائی ڈیوائس کے لیے لوکیشن ڈیٹا کے استعمال کی اجازت طلب کرے تو اس پر ہاں کردیں۔
لاگ ان ہونے کے بعد ایک ڈیش بورڈ سامنے آجائے گا جس میں نظر آئے گا کہ آپ کا فون کہاں ہے جبکہ لوکیشن، پلے سا?نڈ، لاک اور ڈیوائس کا ڈیٹا صاف کرنے والا Erase Device کے آپشن بھی نیچے موجود ہوں گے۔