• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دپیکا کی طرح پریانکا نے بھی 2 شادیاں کرنے کا منصوبہ بنا لیا

شائع November 22, 2018
دپیکا اور پریانکا کو ایک دوسری کی حریف تصور کیا جاتا ہے—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
دپیکا اور پریانکا کو ایک دوسری کی حریف تصور کیا جاتا ہے—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے درمیاں جہاں اداکاری اور فیشن میں غیر اعلانیہ مقابلہ دیکھا جاتا رہا ہے، وہیں اب یوں لگتا ہے جیسے دونوں نے شادی کے حوالے سے بھی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

جہاں پریانکا چوپڑا کو امریکی منگیتر نک جونس نے منگنی پر 3 کروڑ روپے سے زائد کی انگوٹھی پیش کی تھی۔

وہیں دپیکا پڈوکون کو رنویر سنگھ نے نک جونس سے بھی زیادہ قیمتی انگوٹھی دی، رپورٹس کے مطابق دپیکا کو ملنے والی انگوٹھی قیمت 5 کروڑ روپے تک تھی۔

اسی طرح جہاں دپیکا اور رنویر نے یورپی ملک اٹلی کے پرتعیش ہوٹل میں شادی کرکے تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے تک خرچ کیے۔

اب وہیں اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس بھی بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے پر تعیش ہوٹل میں شادی کرکے تقریبا 4 کروڑ روپے تک خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دپیکا اور رنویر نے اٹلی کے سیاحتی مقام لیک کومو میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
دپیکا اور رنویر نے اٹلی کے سیاحتی مقام لیک کومو میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

یہی نہیں بلکہ جہاں دپیکا اور رنویر نے بھی بیک وقت 2 شادیاں یعنی مختلف رسومات کیں، وہیں اب نک جونس اور پریانکا بھی یہی کرنے جا رہے ہیں۔

دپیکا اور رنویر نے 14 نومبر کو کونکنی اور 15 نومبر کو سندھی روایات کے مطابق شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کا شادی پر کروڑوں روپے کا خرچہ

اور اب خبریں ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس بھی 2 دن تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات میں 2 روایات کے مطابق شادی کی رسومات ادا کریں گے۔

رنویر اور دپیکا نے کونکنی اور سندھی روایات کے مطابق شادی کی تھی—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام
رنویر اور دپیکا نے کونکنی اور سندھی روایات کے مطابق شادی کی تھی—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس 22 نومبر کو امریکا سے شادی کے لیے بھارت روانہ ہوئے، جہاں وہ سب سے پہلے دہلی میں قیام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق خبریں ہیں کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی شادی کی دعوت دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور دونوں ان سے دہلی میں مل کر انہیں دعوت پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: پریانکا کا شادی پر دپیکا سے زیادہ دولت لٹانے کا منصوبہ؟

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر نریندر مودی ان کی شادی میں شرکت کریں گے اور اگر انہوں نے ان کی شادی میں شرکت کی تو وہ ایک سال بعد کسی شوبز شخصیت کی شادی میں شرکت کریں گے۔

پریانکا اور نک جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھگوان پیلس میں شادی کریں گے—فوٹو: این ڈی ٹی وی
پریانکا اور نک جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھگوان پیلس میں شادی کریں گے—فوٹو: این ڈی ٹی وی

اس سے قبل نریندر مودی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ممبئی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا بھی 2 روایات کے مطابق شادی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نک جونس اور پریانکا پہلے ہندی اور بعد ازاں عیسائی رسومات کے مطابق شادی کریں گے۔

ان کی شادی جودھپور کے معروف اور تاریخی ہوٹل امید بھگوان پیلس میں ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

نک اور پریانکا ہندو اور عیسائی رسومات کے مطابق شادی کریں گے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی
نک اور پریانکا ہندو اور عیسائی رسومات کے مطابق شادی کریں گے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024