• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم نااہلی درخواست، فل بینچ کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

شائع November 22, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست فل بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوار الحق کو ارسال کردی۔

ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل سنگل بینچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔

مذکورہ درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

بعدازاں آج ہونے والی سماعت میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے چناچہ عدالت اس کے لیے فل بینچ تشکیل دے۔

آئینی درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے عوام کو سول نافرمانی کے لیے اکسایا اور ان سے کہا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے اور ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 (ون) (جی) کے تحت نااہل قرار دے اور ان کے خلاف 124 (اے) کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024